وزیر داخلہ انیل وج نے بتایا کہ مارچ میں جن غیرملکی شہریوں نے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی انہیں جیل بھیج دیاگیا ہے جن میں زیادہ تر نیپالی، فلپائی، سری لنکائی، بنگلہ دیشی، انڈونیشیائی اور تھائی شہری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے مطابق سزا دی جائے گی اور انہیں اپنے اپنے ممالک کو روانہ کردیا جائے گا۔
مائیگرینٹ ورکرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انیل وج نے کہا کہ مزدوروں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ڈی جی پی منوج یادو کو ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزدروں کے خلاف لاٹھی چارج اور طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز پنجاب ہریانہ سرحد پر یمنون نگر میں پیدل اور سائیکل سے سفر کرنے والے مائگرینٹ مزدوروں کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا گیا تھا۔
انیل وج نے کہا کہ اگر دوبارہ یمنون نگر جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو اعلیٰ عہدیدار موقع پر پہنچیں اور حالات کو قابو میں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے خلاف کسی بھی حال میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔