اس پروگرام میں پولی سسٹک اوریز سنڈروم یعنی پی سی او ایس جیسی بیماری اور کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری لائی گئی۔
اس تعلق سے پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر نے کہا کہ آج خواتین جانتی نہیں ہیں کہ پی سی او ایس بیماری کیا ہے اور اس کا علاج کیوں ضروری ہے تاہم کرونا وائرس سے لوگ الجھن کا شکار ہیں انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ یہ وائرس کیسے پھیل رہا ہے تو خواتین کو ان تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اس تعلق سے یہاں کے تمام خواتین ڈاکٹرس نے معلومات فراہم کی۔
پی سی او ایس کا مطلب ہارمون کی خرابی ہے یہ دماغ اور بیضہ دان میں ہارمون کے توازن کو کم کرتا ہے۔ عام طور پر اووری مادہ ہارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون کہتے ہیں
پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ ھارمون پیدا کرتی ہیں جس سے ہارمون کا توازن خراب ہو جاتا ہے جس کے اثرات واضح طور پر جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
پی سی او ایس کا اثر ہر دس میں سے ایک خاتون کو ہوتا ہے، لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے۔ باقی لوگوں کو اس کا علم بھی نہیں ھو گا۔
ایسے میں یہاں موجود ایک ڈاکٹر نے کہا نے کہ پی سی او ایس ایک سنڈروم ہے اور ہومیوپیتھی کے ذریعے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہ جسم میں ہارمونل پرابلم کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن چند احتیاط برتنے سے اس سے نجات مل سکتی ہے۔