دراصل پارلیمنٹ میں سادھوی پرگیہ سنگھ نے گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں 'ہماری آواز تنظیم' کے کنوینر کوثر علی سید نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'گوڈسے محب وطن ہیں تو پھر گاندھی جی ملک سے غداری کرنے والے ہیں کیا؟'۔ ایسا ہے تو گوڈسے کو 'راشٹر پتا' کا درجہ دے دیجیے اور پرگیہ ٹھاکر کو 'راشٹر ماتا' بنا دیجیے۔
کوثرر علی سید نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جو بھی گاندھی وادی ہیں انہیں اس کے خلاف سخت احتجاج کرنا چاہئےکیونکہ یہ گاندھی جی کی بے عدبی ہے اور اب لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ 'انہد تنظیم' کی رکن نور جہاں دیوان کا کہنا ہےکہ پرگیہ ٹھاکر کی زہنیت گوڈسےکی زہنیت ہے۔ گوڈسے اب بھی پرگیہ ٹھاکر اور ان کے ساتھیوں کے اندر زندہ ہے، اسی لئے گاندھی جی جیسے ملک پرست انسان کے خلاف ایسی بیان بازی کی جا رہی ہے۔ نور جہاں نے کہا کہ گاندھی کی شان میں غستاخی کرنے والی پرگیہ ٹھاکر کو پھانسی دے دینی چاہئے۔
نور جہاں نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے مذید کہا کہ اصل مسائل سے عوام کا دھیان بھٹکانے کے لئے ایسے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔