احمدآباد:ریاست گجرات کے جمال پور کھاڑیہ کے رکن اسمبلی اور گجرات وقف بورڈ کے رکن عمران کھیڑا والا نے کہا کہ قبرستانوں کی جس طرح سے حالت کر دی ہے۔ ان قبرستانوں کے تحفظ سے لیے بھی ہم کام کریں گے جس طرح سے قبرستانوں میں سہولیات ملنی چاہئے۔ وہ نہیں دی جا رہی ہیں۔ حکومت شمشان گھاٹ میں بہت سارے سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن قبرستانوں میں کسی طرح کا دھیان نہیں دیتی۔اس کی وجہ سے قبرستان کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
رکن اسمبلی نے کہاکہ وہاں پر ناجائز قبضے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ وہاں پر نہ ہی پانی نہ بجلی اور نہ ہی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر گجرات وقف بورڈ کی میٹنگ آئندہ دنوں میں ہوتی ہے تو ہم قبرستان میں سہولیات لانے کے لیے تمام طرح کے ایشوز کو اٹھائیں گے اور قبرستان میں سہولیت لانے کا ہر ممکن کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات ہائی کورٹ نے حضرت کالو شہید بابا کی درگاہ کو ہٹانے کے حکم پر روک لگا دی
انہوں نے مزید کہا کہ قبرستان کے ساتھ ساتھ مسجدیں اور تاریخی مونیومنٹ ہیں جو وقف کے ساتھ جوڑے ہوے ہیں ان کا بھی ہم کو دھیان رکھنا پڑے گا۔اس کی بھی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ آج احمد آباد کے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں موجود حضرت کالو شہید کی درگاہ کو ہٹانے کی بات چل رہی ہے۔ اس کے لیے نوٹس بی جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح جونا گڑھ میں بھی درگاہوں اور مساجد کو ہٹانے کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بہت سی جگہوں پر ایسے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں جو درگاہ یا مساجد 600 سال یا اس سے زیادہ قدیم ہے مسجدوں کے کے ریکارڈ ہیں اور درگاہوں کے ریکارڈ بھی موجود ہیں