ETV Bharat / state

ورم گام اجتماعی عصمت دری معاملہ: مسلم تنظیم وفد نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی - viramgam rap case

گجرات کے ورم گام شہر میں 15 اگست کے روز ہوئی اجتماعی عصمت دری کے معاملے پر جماعت اسلامی ہند گجرات اور دیگر مسلم تنظیموں کا ایک وفد متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے پہنچا اور انہیں انصاف دلانے میں ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

viramgam rap case Muslims delegation meets victims family
ورم گام اجتماعی عصمت دری معاملہ: مسلم تنظیم وفد نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 5:35 PM IST

رواں برس 15 اگست کے دن رات 8 بجے ورم گام میں ایک 75 فی صد جسمانی طور پر معذور بچی اپنی والدہ کے ساتھ قریب کے ہسپتال جارہی تھی، اسی وقت ورم گام میں رہنے والے راہل پنجا بھائی بھرواڑ آٹو رکشا ڈرائیور کی نظر اس لڑکی پر پڑی، اس نے لڑکی کو جبراً اپنے آٹو رکشہ میں بٹھا کر ایک ویران جگہ لے گیا اور اس لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ورم گام اجتماعی عصمت دری معاملہ: مسلم تنظیم وفد نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی

راہل نے اس نازیبا حرکت کے بعد اپنے دوسرے دوستوں کو بھی بلایا جس میں عصمت دری کے دوسرے ملزم مافا بھائی بھرواڑ، دشرتھ بھرواڑ، لاکھا بھرواڑ، اور ایک نوجوان دو موٹر سائیکل سے آئے اور ان پانچوں نے اجتماعی عصمت دری کی اور بعد میں اس بچی کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

فی الحال پولیس نے ایف آئی آر درج کر پانچوں ملزموں کو حراست میں لےلیا ہے۔ وہیں جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری واصف حسین شیخ نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند اور دیگر مسلم تنظیموں کا ایک ڈیلیگیشن اس معاملے میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ متاثرہ خاتون 75 فیصد معذور ہے اور وہ بہت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران مقامی لوگوں سے پتہ چلا کہ ان پر کافی دباؤ بنایا گیا تھا اپنی فریاد واپس لے لیں، مگر بعد میں پولیس نے تعاون کیا اور پانچوں ملزمین کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند پوری طرح سے ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور انصاف دلانے کے لیے ہر طرح سے کوشاں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ متاثرہ کو معاوضہ دیا جائے اور جلد از جلد گناہگاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.