ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں ریاست گجرات کے ضلع سورت میں 24 اپریل کو مفت اناج تقسیم کے دوران لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔
دراصل سورت ضلع کے کٹارگام کے علاقے پنڈول میں ریاستی حکومت کے ذریعہ ایک اسکیم کے تحت راشن کارڈ کے بغیر بھی لوگوں میں مفت اناج تقسیم کیا جارہا تھا۔ ایسے میں صبح سے ہی سورت کے مختلف مراکز پر لمبی قطاریں نظر آئیں۔ حتی کہ لوگوں کی قطار اتنی لمبی ہو گئیں کہ لوگ معاشراتی فاصلے کا خیال رکھنا بھی بھول گئے۔
اس لمبی قطار اور لوگوں کے بڑے ہجوم کے مابین معاشرتی فاصلے کا فقدان دیکھا گیا۔
ایسے میں سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ہجوم میں ایک بھی مثبت شخص پایا گیا تو کیا ہوگا؟