بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کو شاندار جیت حاصل ہوئی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کا گڑھ مانے جانے والے گجرات میں بھی اثر دیکھنے ملے گا اور عنقریب گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کی جیت کا اثر ہوگا؟ Gujarat Minority Leaders on BJP Victory
اس ضمن میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرم بیگ مرزا نے کہا کہ عام طور پر کووڈ اور گنگا میں جو لاشیں بہائیں تھی اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یوپی میں عوام سرکار کے خلاف ووٹ کرے گی مگر لوگوں نے مذہب کو ترجیح دی اور وہاں الیکشن میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat Assembly Elections: گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو کامیابی ملے گی
ایسے میں کہا جارہا ہے کہ اب اب گجرات میں بھی بی جے پی کی ہی لہر چلےگی۔ ایسے میں اپوزیشن کا کام ہے کہ سرکار کی غلطیوں کو اجاگر کریں۔
انھوں نے کہا کہ گجرات میں اپوزیشن کانگریس ہے جو لیڈروں کی پارٹی بن چکی ہے کارکنان کی پارٹی نہیں ہے اپوزیشن ہی مضبوط نہیں ہے لیکن اگر اپوزیشن مضبوطی سے عوام کا کام کرتا ہے تو اسے لوگوں کا ووٹ حاصل ہو سکتا ہے لیکن ایسا نظر نہیں آتا۔
دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ چار ریاستوں میں بی جے پی کو جیت حاصل ہونا یہ امید سے ہٹ کر نتائج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی گزشتہ 26 سال سے اقتدار میں ہےاور کانگریس کچھ نہیں کر پا رہی ہے ایسے میں گجرات میں مضبوطی کے ساتھ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسمبلی انتخابات لڑے گی اور اچھے نتائج لائے گی۔