ETV Bharat / state

حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 2:58 PM IST

URS Mubarak Held at Shah Alam Dargah احمدآباد میں واقع زیارت گاہ حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک کا آغاز ہوا۔ عرس مبارک میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور منت کے لڈو حاصل کیا۔

حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک کا آغاز

احمدآباد: جماد الاخر کا چاند نظر آتے ہی احمد آباد میں موجود شاہ عالم سرکار کے درگاہ پر عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا ہے کیونکہ اسی مہینے کی 15 سے 17 تاریخ کو حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ کا عرس منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی حضرت شاہ عالم کا 564 واں عرس دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے سجادہ نشین سید اخلاق احمد بخاری نے بتایا کہ جماعت الاخر کی 29 ویں تاریخ کا چاند نظر آنے پر حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ میں عرس کا آغاز ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر سے عرس میں شامل ہونے کے لیے عقیدت مندوں کا عمر آتا ہے۔ ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ منت کے لڈو حاصل کرنے آتے ہیں۔ ہماری طرف سے بھی ہر سال لڈو تقسیم کیے جاتے ہیں لڈو حاصل کر لوگ اپنی مراد پاتے ہیں اور بہت ہی شاندار رونق اور منظر شاہ عالم سرکار کی درگاہ میں نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد ون مومنٹ نے احمد آباد میں شکشا یاترا مہم کا آغاز کیا

وہیں اس موقع پر حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ پٹھان نے کہا کہ حضرت شاہ عالم سرکار کا 564 واں عرس مبارک بڑے ہی شان و شوکت سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر 1500 کلو لڈو ہماری جانب سے تیار کیے گئے ہیں اور چاند نظر آتے ہی یہ لڈو تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اسی چاند کی 15 تاریخ کو صندل شریف عرس گل پوشی اور محفل شمع منعقد ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.