ETV Bharat / state

اردو سمینار کو بحال کرنے کا مطالبہ

گجرات میں سیمنار کا اہتمام کرنے والے شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ دراصل گجرات میں اردو ادب کی عظیم شخصیات اور موضوعات پر ہر ماہ سیمینار کاانعقاد کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ آل انڈیا مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر سیمینار اور مشاعرے بند ہو گیے۔

اردو سمینار کو بحال کرنے کا مطالبہ
اردو سمینار کو بحال کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 2:04 PM IST

اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کا سب سے آسان اور بہتر ذریعہ سیمنار ہوتا ہے جہاں مقالہ نگار کسی خاص عنوان پر اپنے تخلیقی مقالات کو پڑھتے ہیں اور سامعین حضرات کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کا اثر سیمینار پر بھی پڑا اور سیمنار کا سلسلہ بند ہو گیا۔ جس کا اثر اردو زبان و ادب پر بھی پڑ رہا ہے.

اردو سمینار کو بحال کرنے کا مطالبہ

گجرات میں سیمنار کا اہتمام کرنے والے شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ دراصل گجرات میں اردو ادب کی عظیم شخصیات اور موضوعات پر ہر ماہ سیمینار کاانعقاد کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ آل انڈیا مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر سیمینار اور مشاعرے بند ہو گیے۔

لہذٰا ویبینار کی شروعات ہوئی لیکن ویبینار کے لیے ضروری وسائل اور انٹرنیٹ کے مسائل پیش آرہے ہیں۔

اس تعلق سے گجرات میں سیمینار کا اہتمام کرنے والے شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب سیمینار 8 ماہ سے بند ہیں.۔ لیکن ایک دور تھا جب ہم لوگ سیمینار کرتے تھے تو ایک خوبصورت ادبی ماحول بنتا تھا۔

قومی سطح پر سیمنار منعقد کیے جاتے تھے مختلف ریاستوں سے لوگوں کو مدعو کیا جاتا تھا۔ اور وہ اپنے ادبی مقالات پیش کرتے تھے۔ اس سیمنار میں اردو ادب کی مشہور شخصیات حصہ لیتی تھیں۔

گجرات کے مشہور نقاد وارث علوی بھی سیمینار میں شرکت کرتے تھے. اور انہیں دیکھنے کے لیے سامعین حضرات کا ہجوم امڑ آتا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے سبب سیمنار کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

اقبال پٹنی کا کہنا ہے کہ سیمنار بند ہونے سے اردو کے مصنفین و مولفین اور اردو کے چاہنے والوں کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ویبینار کافی لوگ کر نہیں پاتے اور ویبینار میں لوگ جڑ بھی نہیں پاتے۔ بہت سے لوگوں کے پاس اینرائڈ موبائل-فون نہیں ہیں کچھ لوگوں کو ویبینار میں جڑنے کا طریقہ نہیں معلوم ہے اس لیے ویبینار اردو والوں کے لیے تو سر درد بن کر رہ گیا ہے۔

ایسے می‍ں شبیر ہاشمی اور اقبال پٹنی نے گجرات ساہتیہ اکادمی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'اردو َزبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد سیمینار کودوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیں ہم کووڈ 19 کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے مطابق اپنے سیمینار کا اہتمام کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.