ان لاک 4 کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹ صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی باغ باغیچے اور مذہبی مقامات کو مکمل طور کھلا رکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ جو دوکانیں آٹھ بجے تک کھلی رہتی تھیں، وہ اب 24 گھنٹوں تک کھلی رکھی جا سکیں گی، لیکن 30 ستمبر تک اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادرے بند رہیں گے۔
اس گائیڈ کے مطابق اب لاری گلے اور چھوٹی دوکانیں پوری طرح کھلی رہیں گی، جبکہ 60 فیصد کیپسٹی کے ساتھ لائبریری بھی کھلیں رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
گجرات میں مسلادھار بارش، عام زندگی مفلوج
اس ہدایت نامہ کے مطابق سنیما گھر، ملٹی پلیکس فی الحال بند رہیں گے۔ 21 ستمبر سے اوپن ایئر تھیٹر کھولے جا سکتے ہیں۔