ETV Bharat / state

شب برات پر گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 2:08 PM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈوان کے درمیان تہواروں کا سلسلہ بھی شروع ہو رہا ہے، شب برات 9 اپریل کو ہے ایسے میں احمدآباد کے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے عقیدت مندوں سے شب برات پر گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل

شب برات کے موقع پر ہر سال قبرستان کو سجایا جاتا ہے- قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، مردوں کی قبروں پر فاتحہ پڑھا جاتا ہے- قبرستان کے اندر باہر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کا اژدہام دکھائی دیتا ہے۔

لیکن امسال کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے کہیں بھی ایسی رونق نہیں نظر آنے والی ہے، ایسے می‍ں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ شب برات ہر سال منائی جاتی ہے لیکن امسال دنیا کورونا کی وبا سے لڑ رہی ہے۔

ایسے میں تمام خانقاہ، قبرستان کمیٹی اور علماء نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم خود قبرستان کو صفائی کرکے شب برات پر کچھ ہی لوگ فاتحہ کریں گے، پھول چڑھائیں گے۔

باقی تمام عقیدت مندوں سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کریں، نماز ادا کریں اور ملک کو اس وبا سے نجات ملنے کی دعائیں کریں۔

انہوں نے کہاکہ شب برات پر روزہ رکھیں اور گھروں میں نماز ادا کرکے اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔ مرحومین کے نام پر فاتحہ دلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ احمدآباد میں موجود شاہ عالم قبرستان کی خادموں نے صاف صفائی کردی ہے اور یہیں پر قبرستان کے ذمہ داران شب برات پر پھول بتی نیاز کریں گے۔ باہر سے کسی بھی عقیدت مند کو آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ قبرستان لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے لہٰذا لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.