ETV Bharat / state

سابرمتی جیل میں دو پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

گجرات میں احمدآباد کے سابرمتی سینٹرل جیل میں دو پولیس اہلکار اور چار دیگر قیدیوں میں کورونا وائرس کی علامت پائے جانے کے بعد اس جیل میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : May 6, 2020, 5:00 PM IST

coronavirus

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ پیرول سے پیر کو حاضر ہوئے تین قیدی اور یہاں کے دہلی دروازہ واقع ذہنی بیماری اسپتال میں داخل دیگر ایک قیدی کو علاج کے بعد جیل لایا گیا تھا۔ ان سب کے کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے کے بعد منگل کو دو پولیس اہلکاروں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد چار قیدیوں کو یہاں کے سول اسپتال میں اور دو پولیس اہلکاروں کو کا رپوریشن کے سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سابرمتی سینٹرل جیل کے کورونا متاثرہ دو قیدیوں کو 28 اپریل کو اور پانچ قیدیوں کو ایک مئی کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.