ETV Bharat / state

بھروچ: مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو سگی بہنیں ہلاک - Two killed as house wall collapses

ضلع بھروچ میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو سگی بہنوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک بہن کی حالت نازک ہے۔

Two killed as house wall collapses in Bharuch
بھروچ میں مکان کی دیوار منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 5:53 PM IST

گجرات میں ضلع بھروچ کے ویڈچ علاقے میں جمعرات کے روز مکان کی دیوار منہدم ہونے سے ملبے میں تین سگی بہنیں دب گئیں، جن میں سے دو کی موت ہوگئی اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولس نے بتایا کہ نودھانہ گاؤں میں ارجن بھائی پرمار کے مکان کی دیوار آج صبح اچانک گر گئی۔ اس دوران ارجن بھائی کی تین بیٹیاں وہاں سو رہی تھیں، جو دیوار کا ملبہ گرنے سے دب گئیں۔

ان میں سے حنا بین (13) اور ویرالی بین (12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ بھومیکا زخمی ہوگئی۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.