امسال احمدآباد میں میگا ایجیو فیسٹ میں 60 سے زائد اسٹالس لگائے گئے ہیں جس میں پورے گجرات کے اسکولز اور یونیورسٹی کے طلبا اور پروفیسرز نے حصہ لیا ۔اس سلسلے میں ایجیو فیسٹ کے آرگنائزر کریم لاکھانی نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں سے اس طرح کا ایجیو فیسٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے رہنمائی مل سکے اور ان کے ذہن کی الجھنیں دور ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں میگھا ایجیو فیسٹ میں ایک ہی پلیٹ فارم پر سائنس فیئر، جاب فیر، سیمینار، گیلری کی ورکشاپ اور دیگر تعلیمی ماڈل بھی الگ الگ اسٹالز میں رکھے گئے ہیں، جسے دیکھنے کے لیے پورے گجرات سے طلبااور ان کے والدین ٹیچرز آرہے ہیں۔
اس تعلق سے ایجیو فیسٹ کے ٹیم کے رکن حمید میمن کا کہنا ہے کہ اس ایجیو فیسٹ سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے اور طلبا و ان کے والدین کو رہنمائی کرکے انہیں تعلیمی بیداری لانے کی کوشش کی جارہی ہے یہاں کا ماحول دیکھ کر کر طلبا بھی کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں ان کی سہولیات کے لیے یہاں ہر طرح کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں اور مختلف اسکالرز اور مختلف شخصیات کے ذریعے تعلیمی لیکچرس بھی دیا جا رہا ہے جسے سن کر طلبا میں تعلیمی جوش پیدا ہو رہا ہے۔
حمید میمن رکن میگا ایجیو فسیٹ احمدآباد کلم سے کامیابی طے ہے کی تھیم پر رکھے گیے ایجیو فیسٹ کے پروگرام میں چار چاند لگانے معروف کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی شرکت کی اور تعلیم پر زور دیتے ہوئے اپنی بات طلبا کے زہن میں ڈالی۔
انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے طلبا کو ایوارڈ سے نوازا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
وہیں یوسف پٹھان کو دیکھنے ان کے ساتھ سیلفی لینے اور ان کی آٹو گراف لینے کے لیے طلبا کا ہجوم بھی دیکھنے کو ملا۔
دو روزہ ایجیو فسیٹ کے آخری دن پورے گجرات کی معروف شخصیات کی شرکت کی امید ہے جو طلبا کو تعلیم سے متعلق اہم جانکاریا فراہم کریں گی۔