امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ احمدآباد ایئرپورٹ سے سبھاش بریج سرکل پہنچیں گے اور وہیں سے سابرمتی آشرم جائیں گے جہاں ان کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا جائے۔
ایسے میں پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔
یہاں خاص طو سے 'باپو اور ہے رام' کے دو ماڈل بنائے گیے ہیں اس کے علاوہ اسٹیج اور اس کے آس پاس مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت دینے کے لیے کچھ ہی دیر میں پروگرام بھی شروع ہونے والے ہیں۔
وہیں دوسری جانب ٹرمپ دورے کے پیش نظر احمد آباد شہر ان کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹرمپ روڈ شو کریں گے اور یہاں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' نامی پروگرام میں مشترکہ طور پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔