ETV Bharat / state

Three Suspected Detained in Ahmedabad احمدآباد میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

گجرات اے ٹی ایس نے احمدآباد کے نارول علاقے سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

احمدآباد میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

author img

By

Published : May 21, 2023, 8:51 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات میں رتھ یاترا بڑی شان و شوکت کے ساتھ نکالی جاتی ہے۔ اس رتھ یاترا کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایسے میں احمد آباد میں اے ٹی ایس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے احمدآباد کے نارول علاقے سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے کے تعلق سے خفیہ جانکاری ملنے کے بعد گجرات اے ٹی ایس نے کارروائی کی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گجرات اے ٹی ایس نے ایک آپریشن شروع کیا تھا، جس میں تین نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ بنگلہ دیش اور پاکستان سے کنیکشن کی بنیاد پر گجرات اے ٹی ایس نے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے لیے گجرات اے ٹی ایس تحقیقات کر رہی ہے کہ وہ گجرات کیسے اور کیوں آئے؟ اور تینوں مشتبہ نوجوان گجرات میں کیا کچھ کرنا چاہتے تھے؟۔ گجرات اے ٹی ایس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ احمد آباد میں گرفتار کئے گئے تینوں افراد کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تینوں نوجوان کا پاکستان سے کیا تعلق ہے اور وہ گجرات میں کیا کرنا چاہتے تھے۔ ان سب معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تینوں مشتبہ نوجوانوں سے جڑے دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھین: STF Arrests Youth in Hooghly ہگلی میں ایس ٹی ایف کے ہاتھوں مشتبہ نوجوان گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.