ETV Bharat / state

10th Exam Result دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا

author img

By

Published : May 24, 2023, 12:06 PM IST

ریاست گجرات میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان جمعرات یعنی 25 مئی کو کیا جائے گا۔ صبح آٹھ بجے سے طلبا اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ 10th Exam Result

Etv Bharat
Etv Bharat

احمدآباد: گجرات کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان انتظار کرنے والے طلبا کا انتظار بہت جلد ختم ہو گا کیونکہ دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان جمعرات یعنی 25 مئی کو کیا جائے گا۔ صبح آٹھ بجے سے طلبا اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ گجرات نے میں بارہویں جماعت کے سائنس اسٹریم کے نتائج کے اعلان کے بعد اب بارہویں جماعت کے جنرل اسٹریم اور دسویں جماعت کے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے نتائج کا اعلان 25 تاریخ کو صبح آٹھ بجے سے کیا جائے گا۔ طلبہ بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ www.gseb.org پر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے اور اس کے علاوہ کوئی بھی طالب علم اپنا سیٹ نمبر واٹس ایپ نمبر 6357300971 پر بھی بھیج کر اپنے نتائج دیکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ طلبا کو نمبروں کی تصدیق کے لئے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ سپلیمنٹری امتحان کے لیے درخواست بھی آن لائن بھرنی ہوگی جب کہ مارک شیٹ دو یا تین دن میں طلبہ کو مل جائے گی۔ اس سال دسویں جماعت کے 9.50 لاکھ سے زیادہ طلباء نے ان امتحانات میں حصہ لیا تھا تاہم سپلیمنٹری امتحانات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست رزلٹ ساتھ اسکولوں کو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ان دنوں دسویں اور بارہویں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے، کئی ریاستوں میں نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جب کہ کئی ریاستوں میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔ دسویں اور بارہویں کے علاوہ دیگر امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: یو پی ایس سی امتحانات میں 31 مسلم امیدوار کامیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.