ETV Bharat / state

احمدآباد کا تاریخی تالاب بنجر زمین میں تبدیل

بھارت کے مغربی شہر احمدآباد کا تاریخی تالاب چنڈولا اب اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہا ہے۔

احمدآباد کا تاریخی تالاب چنڈولا بنجر زمین میں تبدیل
author img

By

Published : May 7, 2019, 2:50 PM IST

چنڈولا تالاب خشک ہو کر بنجر زمین میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس کے آس پاس رہنے والے ایک ایک بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔

اس تالاب کو احمدآباد شہر کو آباد کرنے والے سلطان احمد شاہ کی بیوی تاج خان نے بنوائی تھی۔ بارہ سو ایکٹر زمین پرمحیط یہ تالاب جو کبھی خوبصورتی کا سنگم ہوا کرتا تھا۔ اس تالاب سے ایک نہر گرزتی تھی، جس سے کئی علاقوں میں پانی فراہم کیا جاتا تھا، لیکن اب معاملہ اس کے برعکس ہے اور پانی نام کی کوئی چیز یہاں نہیں ہے۔

یہاں کے لوگوں کو اب ٹینکر کے پانی پر زندگی گزارنی پڑ رہی ہے، جو تین یا چار دن میں ایک بار آتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ یہاں چار پانچ دن میں ایک بار ٹینکر کے ذریعے انھیں پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

احمدآباد کا تاریخی تالاب چنڈولا بنجر زمین میں تبدیل

ان کا کہنا ہے کہ اگر چنڈولا تالاب میں پانی بھر دیا جائے تو ان کے مشکلات کم ہو سکتے ہیں۔

ایک مقامی باشندہ محمد عارف نے بتایا کہ چنڈولا تالاب چند برسوں سے سوکھا پڑا ہوا ہے۔ یہ تالاب حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

اس اس سلسلے میں کانگریس کے ترجمان بدرالدین شیخ نے کہا کہ احمد آباد کا تاریخی جنڈولہ تالاب کارپوریشن کی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس تالاب میں پانی بھرا جائے اور اس کا رکھ رکھاؤ کیا جائے تو یہاں موجود دانی لمڑا، اسن پور، شاہ عالم اور دوسرے کئی علاقوں میں پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

بدرالدین شیخ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے گجرات کے وزیراعلی کو خط بھی لکھا کہ اس تالاب کو نرمدا کے پانی سے بھر دیا جائے تو اس پورے جنوبی زون کو پانی کا سہارا مل سکتا ہے، لیکن بی جے پی حکومت اور احمدآباد میونسپل کا رپوریشن اس کے لیے اب تک کوئی خاص قدم نہیں اٹھا رہی اور اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ احمدآباد کے بہت سارے علاقوں میں ٹینکر سے پانی پہنچایا جارہا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم سترہویں صدی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

گجرات کے سابق وزیراعلی آنندی بین پٹیل نے اس تالاب کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو سونپی تھی، لیکن چنڈولا تالاب میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا شکار رہا۔

احمدآباد کی میئر بیجل پٹیل نے بتایا کہ چنڈولا تالاب میں پانی لائن کا کام جلد از جلد شروع ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہاں رہنے والے لوگ اس میں مدد کریں تو کام آسانی ہو گی۔

مقامی افراد کا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ چنڈولا تالاب کے اردگرد بڑی تعداد میں مسلم اور پسماندہ طبقات کی آبادی ہونے کی وجہ سے علاقے کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.