ETV Bharat / state

Unlicensed Slaughter Houses And Shops:گجرات ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس کے مذبح خانے اوردکانیں بند کرنے کا حکم دیا - Unlicensed Slaughter Houses

گجرات ہائیکورٹ نے کارروائی پر سماعت کے دوران کہا کہ جن دکانوں کو شکایت موصول ہوئی ہے ان میں سے کچھ اب بھی دوکانیں کھولی جارہی ہے۔ غیرقانونی مذبح خانوں کے معاملے پرحکومت نے عدالت میں جواب داخل کرا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہیکہ انہوں نے اب تک 25 دکانیں سیل کی ہے ایک اے ایم سی کی ٹیم آج شام کاروائی کرے گی۔Unlicensed Slaughter Houses And Shops

گجرات ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس کے مذبح خانے اوردکانیں بند کرنے کا حکم دیا

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:47 PM IST

گجرات ہائی کورٹ میں گجرات میں چل رہے گی غیر قانونی مذبح خانوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر گجرات حکومت کو پھٹکار بھی لگائی اور مذبح خانوں پر سماعت کے دوران ایک بڑا حکم دیا ہے۔ جس میں ہائیکورٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ تمام بغیر لائسنس کی دکانیں بند کر دیں اور سیل کرنے کی کارروائی کرنے کے لئے تو ایک ٹیم تشکیل دیں۔

گجرات ہائیکورٹ نے کارروائی پر سماعت کے دوران کہا کہ جن دکانوں کو شکایت موصول ہوئی ہے ان میں سے کچھ اب بھی کھلی ہوئی ہیں۔ غیر قانونی مذبح خانوں کے معاملے پر حکومت نے عدالت میں جواب داخل کرا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہیکہ انہوں نے اب تک 25 دکانیں سیل کی ہے ایک اے ایم سی کی ٹیم آج شام کاروائی کرے گی۔ اس معاملے پر ہائی کورٹ نے کہا کہ سورت میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پانی میں بیٹھ گئی ہے۔ وہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے آوارہ مویشیوں کی درخواست کے بعد گجرات میں چل رہے غیر قانونی مذبح خانوں اور دکانوں کے معاملے میں ریاستی حکومت کو سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:دہلی میٹ مرچنٹ کا مذبح خانہ کھولنے کا مطالبہ

اس معاملے پردرخواست گزار نے عرضی دعوی کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی ریاستی حکومت مزبح خانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب گجرات ہائی کورٹ نے بھی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تمام غیر قانونی مذبح خانوں اور دکانوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ 297 دکانوں میں سے 63 دوکانوں کو سیل کیا جائے حکومت نے جواب دیا کہ 700 سے زائد دکانوں میں سے 297 دوکانوں کے پاس لائسنس نہیں تھے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم اس کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.