آئی ایم ڈی کے تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق توکتے طوفان آہستہ آہستہ شمال کی طرف بڑھ رہا ہے یہ طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
توکتے طوفان فی الحال احمدآباد سے 230 کلو میٹر دور ہے، آئندہ دو سے تین گھنٹوں میں یہ طوفان احمدآباد پہنچ سکتا ہے، جس سے احمدآباد میں بھی کافی نقصان اور شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
دراصل توکتے طوفان گزشتہ رات گجرات میں داخل ہونے کے بعد ریاست بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے، پیر کی رات نو بجے سے توکتے طوفان نے گجرات کو نشانہ بنایا اور اب گجرات کے مختلف اضلاع کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس میں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع، دیو، امریلی، جوناگڑھ اور گیر سومناتھ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شام سے ہی گجرات بھر میں مسلسل بارش ہور ہی ہے۔
فی الحال توکتے طوفان شمالی گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے اور آئندہ 3 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان احمدآباد سے گزر سکتا ہے فی الحال ہوا کی رفتار 120 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ لیکن یہ رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
توکتے طوفان کی احمدآباد آمد کو لے کر احمدآباد میں تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔