ETV Bharat / state

Ramadan 2022: نماز تراویح خواتین کے لیے بھی ضروری - نماز تراویح کی اہمیت

ماہ رمضان میں تراویح کی نماز جس طرح سے مردوں کے لیے سنت مؤکدہ ہے۔ ٹھیک اسی طرح سے عورتوں کے لیے بھی پڑھنا ضروری ہے۔ بہت سی خواتین غلط فہمی کا شکار ہوتی ہیں کہ تراویح کی نماز صرف مردوں کو پڑھنا ضروری ہے Taraweeh Prayers are also Necessary for Women بلکہ ایسا نہیں ہے۔

نماز تراویح خواتین کے لیے بھی ضروری
نماز تراویح خواتین کے لیے بھی ضروری
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 6:38 PM IST

احمآباد: ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے، ماہ رمضان میں اللہ تعالی نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں اور روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور اہم فرائض میں سے بھی ایک ہے۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ تمام سابقہ امتوں پر بھی فرض Taraweeh Prayers are also Necessary for Women ہے۔

اسی وجہ سے رمضان کا چاند نظر آتے ہی تمام مسلمان خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین سبھی اللہ کی عبادت میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ ایسے می‍ں خواتین روزہ اور تراویح کی نماز کیسے ادا کریں اس موضوع پر جماعت اسلامی ہند گجرات ویمنس ونگ کی سیکریٹری عارفہ پروین نے تفصیلی روشنی ڈالی.

عارفہ پروین نے اس تعلق سے بتایا کہ تراویح کی نماز کی نماز جس طرح سے مردوں کے لیے سنت مؤکدہ ہے ٹھیک اسی طرح سے عورتوں کے لیے بھی پڑھنا ضروری ہے۔ بہت سی خواتین غلط فہمی کا شکار ہوتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ تراویح کی نماز صرف مردوں کو پڑھنا ضروری ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔

ویڈیو
انہوں نے بتایا کہ تراویح کی نماز سنت موکدہ ہے۔ بغیر کسی شرعی عذر کے اگر اس کو چھوڑیں گے تو گنہگار ہوں گے۔ اس لیے مرد و عورت دونوں کو اس نماز کو پڑھنا ضروری Ramadan 2022 ہے۔ خواتین کی نماز تراویح کی ادائیگی کے طریقہ یہ ہے کہ خواتین بغیر جماعت کے علیحدہ علیحدہ کرکے بیس رکعت نماز، دو دو رکعت کرکے ادا کرے اور ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیر دے۔
مزید پڑھیں:
  • Iftar at the Delhi Jama Masjid in Ramadan 2022: دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'نماز تراویح کو عام نمازوں کی طرح کھڑا ہوکر ادا کرنا ہوتا ہے، البتہ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.