ETV Bharat / state

ٰQamar Ghani Usmani Interview: 'وسیم رضوی اور نرسنگھانند جیسے لوگوں کو منصوبہ بند طریقے سے کھڑا کیا جا رہا' - تحریک فروغ اسلام تبلیغی جماعت کے خلاف

تحریک فروغ اسلام کے بانی قمر غنی عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت Tahreek Farogh-e-Islam National President Qamar Ghani Usmani کی۔ اس دوران انہوں نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر لگائی گئی پابندی اور تری پورہ فسادات پر بات چیت کی۔

تحریک فروغ اسلام تبلیغی جماعت کے خلاف تھی اور رہے گی'

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 3:54 PM IST

تحریک فروغ اسلام کے بانی قمر غنی عثمانی تری پورہ فرقہ وارانہ تشدد میں متاثر ہوئے خاندان کی عیادت کے لیے تری پورہ گئے ہوئے تھے، جہاں انہیں یو اے پی اے کے تحت تریپورہ کی جیل میں بند کر دیا گیا تھا اور گذشتہ ماہ ہی تری پوری کی عدالت نے انہیں اس معاملے میں ضمانت دے دی تھی۔ اس کے بعد وہ پہلی بار گجرات آئے ہیں۔ اس موقع پر تحریک فروغ اسلام کے بانی قمر غنی عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی Tahreek Farogh-e-Islam National President Qamar Ghani Usmani Interview بات چیت کی۔

تریپورہ تشدد پر مولانا قمر غنی عثمانی Qamar Ghani Usmani on Tripura violence نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ' ہم لوگ تری پورہ تشدد میں کیے گئے ظلم اور جبر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے تری پورہ گئے تھے۔ وہاں جس طرح مساجد اور مسلمانوں کی دکانیں تباہ کی گئی، ہم اس کی مخالفت میں وہاں گئے تھے۔ وشو ہندو پریشد کی ریلی میں ہمارے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے گئے تھے لیکن اس دوران پولیس نے ہمیں یو اے پی اے کی دفعہ کے تحت حراست میں لے لیا۔ اس وقت ہم چار لوگ تھے۔ مجھے 3 نومبر کو رات میں تقریبا 7 بجے حراست میں لیا گیا تھا اور رات کے دو بجے 4 نومبر کی رات کو پولیس تحویل میں لے کر دوسرے دن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ کورٹ نے 23 نومبر کو وہاں سے رہا کیا۔ ہمیں 19 دن تک جیل میں رہنا پرا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وسیم رضوی ہو، تیاگی یا نرسنگھانند جیسے لوگوں کو منصوبہ بند طریقے سے کھڑا کیا جارہا ہے۔ یہ کام آر ایس ایس کر رہی ہے اور ہم پوری طرح سے آر ایس ایس کے خلاف ہیں اور ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ مسلمان سب کچھ برداش کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

تحریک فروغ اسلام تبلیغی جماعت کے خلاف تھی اور رہے گی'

انھوں نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر لگائی گئی پابندی کے معاملے Qamar Ghani Usmani on Tablighi Jamaat Ban in Saudi Arabia پر کہا کہ تبلیغی جماعت کی آئیڈیالوجی حقیقت میں یہودی آئیڈیالوجی ہے، ہم پہلے بھی اس کے مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں۔ سعودی عرب نے کس وجہ سے تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی ہے یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک تبلیغی جماعت نہ پہلے معتبر تھی نہ آج معتبر ہے۔ تاہم کچھ گستاخوں کی آئیڈیالوجی کو لے کر تبلیغی جماعت میدان عمل میں ہیں۔ اس لئے ہم کل بھی اور آج بھی تبلیغی جماعت کے خلاف تھے اور ہمیشہ رہیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.