احمد آباد: گجرات میں کل رات وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے گجرات کی 17 جیلوں میں اچانک نے چھاپہ مارا جس میں جیلوں میں سے بہت سی ممنوعہ اشیاء دستیاب ہوئیں اور ہرش سنگھوی نے 19 سے زیادہ جیلوں کے اندر وشواش اور نیترم پروجیکٹ سے لائیو ریڈ کیا۔ دراصل اتر پردیش کے رکن اسمبلی کی موت کے اہم ملزم عتیق احمد احمدآباد کی سابرمتی جیل میں بند ہیں. جسے لائیو دیکھنے کے لیے اور جیلوں میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے گجرات کی 17 جیلوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس دوران احمدآباد اور سورت کی جیلوں میں کئی ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں۔
اس سلسلے میں گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کل 2 گھنٹے تک ڈی جی پی دفتر پر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اس کے بعد جیلوں میں چھاپے ماری کی گئی۔ ہرش سنگھوی نے گجرات کی 19 جیلوں کو وشواش اور نیترم پروجیکٹ کے تحت لائیو ریڈ کو دیکھا۔ جب کہ گجرات کے وزیر اعلیI بھوپیندر پٹیل نے بھی سی ایم ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام کارrوائی کی نگرانی کی۔
مزید پڑھیں:Gujarat Riots Fear فسادات کے متاثرین 21 سال بعد بھی ڈر کے ماحول میں جی رہے ہیں
جیل انتظامیہ کو کسی بھی طرح کی اطلاع دیے بغیر بڑے پیمانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے جیلوں میں چھاپے مارے گئے۔ جس میں بہت سی اشیاء برآمد کر کے ضبط کی گئیں، جس میں خاص طور سے 2021-22 سال کے 28 موبائل، 11 سم کارڈ 15 بیٹری، 10 چارجر، 1629 سگریٹ، 48 ریزر 49801 کرنسی نوٹ، اور 2022-23 کے 40 موبائل، 21 سم کارڈ، 29 بیٹری 48 چارجر، 2 ڈیٹا کیبل، 1980 سگریٹ، 28 ریزر، 5300 کرنسی نوٹ ضبط کیے گئے۔