ETV Bharat / state

SC On Activist Teesta Setalvad سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا - سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ Activist Teesta Setalvad کی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کو جون میں سنہ 2002 کے گجرات فسادات کے مقدمات میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لئے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ SC Notice to Gujarat Government on Setalvad Bail Plea

SC On Activist Teesta Setalvad
سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:49 PM IST

سپریم کورٹ نے پیر کو سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت SC Notice to Gujarat Government کی، جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے درخواست پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دیا۔ SC On Activist Teesta Setalvad

دراصل 3 اگست کو گجرات ہائی کورٹ نے درخواست پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا اور معاملے کی سماعت 19 ستمبر کو مقرر کی تھی۔ اس سے قبل 30 جولائی کو احمد آباد کی ایک سیشن عدالت نے تیستا سیتلواڑ اور پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل آر بی سری کمار کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رہائی سے غلط کام کرنے والے کو یہ پیغام جائے گا کہ کوئی شخص بغیر سزا کے الزام لگا سکتا ہے اور بھاگ بھی سکتا ہے۔ تیستا سیتلواڑ اور سری کمار کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر گودھرا کے بعد کے فسادات کے مقدمات میں "معصوم لوگوں" کو پھنسانے کے لیے ثبوت گھڑنے کا الزام ہے۔SC Notice to Gujarat Government on Setalvad Bail Plea

اس معاملے کے تیسرے ملزم سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ نے ضمانت کی درخواست نہیں دی ہے، جب بھٹ کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تو وہ پہلے ہی ایک کیس میں جیل میں تھے۔ سیتلواڑ، سری کمار اور بھٹ کے خلاف ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب سپریم کورٹ نے 24 جون کو سابق کانگریس ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج کر دیا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی لوگوں کو ایس آئی ٹی کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ احسان جعفری 28 فروری 2002 کو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں تشدد کے دوران مارے گئے 69 لوگوں میں شامل تھے، ذکیہ جعفری نے نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے گودھرا واقعہ کے بعد کے فسادات کے پیچھے ایک "بڑی سازش" کا الزام لگایا تھا۔ SC Notice to Gujarat Government

یہ بھی پڑھیں: Release Teesta Setalvad: بنگلورمیں تیستا سیتلواڑ کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

وہیں احمد آباد کرائم برانچ نے تیستا سیتلواڑ، آر بی سری کمار اور سنجیو بھٹ کے خلاف گجرات فسادات کے بعد بے قصور لوگوں، پولیس افسران اور وزراء سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جھوٹے اور من گھڑت حلف نامے، بیانات اور ثبوت دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تینوں ملزمان پر گودھرا ٹرین واقعہ کے بعد ایک بڑی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے عدالت میں اپنے حلف نامہ میں کہا تھا کہ تمام ملزمان نے آنجہانی کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے کہنے پر سازش رچی تھی۔SC Notice to Gujarat Government

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.