ETV Bharat / state

وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج

احمدآباد کی شاہ عالم درگاہ میں سنی یوتھ ونگ نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ۔

وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 12:55 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:16 PM IST

دراصل شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین، وسیم رضوی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک فلم بنا رہے ہیں، اور اس فلم کا 30 سیکنڈ کا فحش ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم کی مخالفت میں احمدآباد میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج، متعلقہ ویڈیو

اس موقع پر سنی یوتھ ونگ گجرات کے صدر محمد رفیق نوری نے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نہ صرف ہماری بلکہ پوری انسانیت کی والدہ ہیں، اور بیٹوں کے ہوتے ہوئے ماں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وہیں شاہ عالم درگاہ کے خادم صبا خان پٹھان نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو ہرگز ریلیز نہیں ہونے دیا جائے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ایسا کوئی کام کسی کو بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

اس موقع پر خلیفہ ہزار شیخ الاسلام مولانا نور محمد اشرفی صاحب، شاہ عالم درگاہ کے خادم صبا خان پٹھان اور دیگر مسلم طبقے کے لوگ بھی احتجاج میں شامل ہو ئے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.