ETV Bharat / state

احمدآباد: سلطان احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا حجرہ کیوں ہے خاص؟ - بادشاہ کا مقبرہ فن تعمیر کا شاہکار

شہر احمدآباد شاندار تاریخی وراثت کی عکاسی کرنے والا شہر ہے. احمدآباد شہر کو سنہ 1411 میں احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمدشاہ کی ایما پر بسایا تھا۔ شہر کی تعمیر کرنے والے بادشاہ احمدشاہ کا مقبرہ احمدآباد کی جامع مسجد کے پیچھے مانک چوک کے قریب واقع ہے۔ جسے عام طور سے بادشاہ نو ہجیرو، بادشاہ کا حجرہ، یا بادشاہ کا مقبرہ کہا جاتا ہے۔

sultan-ahmed-shah-tomb-is-symbol-of-brotherhood
احمدآباد: سلطان احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا ہجرہ کیوں ہے خاص؟
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:24 PM IST

Updated : Sep 23, 2021, 7:34 PM IST

احمد شاہ بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ کا مقبرہ فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ اس مقبرے میں بادشاہ احمدشاہ کی قبر کے علاوہ ان کے بیٹے محمد شاہ اور ان کے پوتے قطب الدین احمد شاہ کا مزار موجود ہے اور احمد شاہ کے بھائی کی قبر، درگاہ کے مرکزی ہال کے باہر ہے۔ سنہ 1411 میں بادشاہ کے حجرہ کا تعمیراتی کام احمد شاہ نے خود شروع کرایا تھا جو سنہ 1442 میں بادشاہ کے انتقال کے بعد سنہ 1451 میں ان کے بیٹے محمد شاہ نے مکمل کرایا۔

ویڈیو

اس تعلق سے بادشاہ کے حجرہ کے خادم احمد میاں شیخ کا کہنا ہے کہ شہر کی تاریخی وارثت کے پیش نظر احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل ہے۔ احمد شاہ نے شاہی جامع مسجد بھی تعمیر کرائی تھی، جہاں آج بھی بڑی تعداد میں لوگ بادشاہ کے مزار پر پھول چادر چڑھانے آتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔ بادشاہ کا مقبرہ فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس مقبرے میں چاروں جانب دلکش نقاشی کام کیا گیا ہے، ایسی نقاشی جو شاید ہی ہندوستان میں کہیں اور نظر آتی ہو۔ اس مقبرے کا مرکزی گنبد بہت کی شاندار بنا ہوا ہے اور مقبرہ کے چاروں کونوں پر چھوٹے چھوٹے گنبد بنائے گئے ہیں۔ نماز ادا کرنے کے لیے بھی مخصوص جگہ بنی ہوئی ہے۔ اس لیے اسے بادشاہ کے حجرہ کی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ اس مسجد کے مرکز میں سلطان احمد شاہ کی شاندار مزار موجود ہے۔ بادشاہ کے حجرہ کے ایک اور خادم غلام محی الدین نے بتایا کہ احمد شاہ کا مقبرہ 600 سال قدیم ہے ہر برس 3 ربیع الآخر کو تین روزہ عرس منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایک میلہ بھی لگایا جاتا ہے۔ اس عرس میں شرکت کرنے کے لیے پوری دنیا سے عقیدت مند آتے ہیں۔ ہم نے اس درگاہ میں 786 چراغ کورونا سے نجات کے لیے روشن کیا تھا۔ بادشاہ کی درگاہ میں ہر انسان کی مراد پوری ہوتی ہے ایسا یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 26 فروری کو احمدآباد کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ اس دن بھی پوری دنیا سے لوگ بادشاہ کے مقبرے کا دیدار کرنے آتے ہیں۔ بتادیں کہ 26 فروری سنہ 1411 میں احمدآباد شہر کو آباد کیا گیا تھا اسی مناسبت سے اس دن یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ غریب نواز تو ہندوستان کے غریب نواز ہے، لیکن احمدشاہ بادشاہ گجرات کے غریب نواز ہیں۔ اس لیے احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کو لوگ بہت دل و جان سے چاہتے ہیں اور مقبرے کی زیارت کرنے آتے ہیں۔

Last Updated : Sep 23, 2021, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.