احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں بی جے پی مائنارٹی مورچہ نے مسلمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے صوفی سمواد مہا ابھیان کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت احمدآباد کے جمال پور میں صوفی سمواد ایکتا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس ریلی میں حصہ لینے والے مولانا ہدایت اللہ نے کہا کہ ہم صوفی سمواد ایکتا ریلی کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد کے لئے جمع ہوئے اور ریلی نکالی گئی۔ بی جے پی لیڈر روف بنگالی کی جانب سے یہ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ امن و امان و بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ لوگوں کو اس میں شرکت کرنی چاہیے۔
وہیں اس موقعے پر جمال پور کھوڑیار مندر کے مہاراج پرشورام چوہان نے کہا کہ آج اس ریلی میں شامل کو کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ ریلی میں شاندار قومی ایکتا کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ریلی کافی اچھے طریقے سے نکالی گئی۔ ایک دوسرے سے دوریاں کبھی ہونی نہیں چاہیے اور سب کچھ بھول کر قومی ایکتا کے ساتھ رہنا ہی ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against New Pension Scheme انڈین آرمی امپلائز یونین کا نئی پینشن اسکیم کے خلاف احتجاج
اس کے علاوہ عیسائی مذہبی رہنما سنجیو نے کہا کہ سب لوگ اسی طرح مل جل کر ایک ساتھ چلیں گے تو ہمارا ملک بہت ترقی کرے گا۔ بہت آگے نکلے گا اور آج یہ ریلی نکال کر قومی ایکتا کی بہترین مثال پیش کی گئی۔ آخر میں سکھ برادری کے سردار جی نے کہاکہ ہر انسان ایک ہے۔ ہم سب انسان ہیں۔ ہماری کوئی ذات نہیں ۔ہمارا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ہم سب بھائی بھائی ہیں۔