ETV Bharat / state

Sufi Khanqah Association یو سی سی کے نام پر مسلمانوں کو اکسانے والے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہیں - قومی ایگزیکیوٹیو صدر

صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن نے کہاکہ جو لوگ یو سی سی کی مخالفت کے نام پر مسلمانوں کو شریعت پر حملہ کہہ کر اکسا رہے ہیں وہ مسلمانوں کے ہمدرد نہیں بلکہ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

یو سی سی کے نام پر مسلمانوں کو اکسانے والے  کے ہمدرد نہیں بلکہ  دشمن ہیں

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 6:39 PM IST

یو سی سی کے نام پر مسلمانوں کو اکسانے والے کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہیں

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے قومی ایگزیکیوٹیو صدر پیر صوفی سید خالد نقوی الحسینی نے کہا کہ عام قانونی طریقہ کار کے مطابق لا کمیشن یکساں سول کوڈ کے معاملے پر تمام لوگوں سے اپیل کرنے کے لیے تیار ہے۔ مسلمانوں سمیت ملک کے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے خیالات کو مدعو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجوزہ یو سی سی کا نہ تو کوئی مسودہ سامنے آیا ہے اور نہ ہی اسے لانے کا کوئی اعلان ہوا ہے لیکن پھر بھی بنیاد پرست قوتوں نے اس پر کھلبلی مچا رکھی ہے۔پریس کانفرنس کے ذریعے مسلمانوں کو یہ بتا کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ شریعت پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ یو سی سی جس پر صرف رائے طلب کی گئی ہے ملک کے تمام لوگوں کے لیے ہے جسے بنیاد پرست طاقتیں شریعت میں مداخلت قرار دے رہی ہے اور صرف مسلمانوں کے لیے بتا کر مسلمانوں کو بھڑکا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ABVP on Renaming Ahmedabad اے بی وی پی نے احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھنے کی تجویز پیش کی

ایسے میں انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کے بہکاوے میں نہ اجائے اور جو مسلمانوں سے ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے ہیں اور اپنے ایجنڈے کے لیے پاکستان اور بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی جان مال اور عزت کا سودا کر چکے ہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی بار جھوٹے مقدمات بنا کر ان طاقتوں نے مسلمانوں کو سڑکوں پر لا کر نقصان پہنچایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.