ETV Bharat / state

Gujarat 12th Result احمدآباد کی ایف ڈی اسکول کی طالبات نے بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی - احمدآباد کی ایف ڈی اسکول کی طالبات نے بارہویں میں

گجرات بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری کی جانب سے سن 2023 میں منعقد ہونے والے 12ویں جماعت  کے جنرل اسٹریم کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کل نتیجہ 73.27 فیصد رہا۔ اس امتحان میں احمدآباد کی ایف ڈی اسکول میں بھی بارہویں جماعت کے طلبہ نے اچھے نمبرات حاصل کیے۔ اس پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین سے خصوصی گفتگو کی۔

احمدآباد کی ایف ڈی اسکول کی طالبات نے بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 3:39 PM IST

احمدآباد کی ایف ڈی اسکول کی طالبات نے بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی

احمدآباد: احمدآباد کے جمال پور علاقے میں موجود ایف ڈی اسکول میں بڑی تعداد میں مسلم طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس ایف ڈی گرلس اسکول میں 12ویں جماعت میں طالبات نے نمایاں نمبرات حاصل کیے۔ اس تعلق سے شیخ صالحہ بانو نے بتایا کہ ان کا پورا نام شیخ صالحہ بانو محمد سعید ہے۔ ان کا 12ویں جماعت میں اردو میڈیم سے 88.14 پرسنٹیج مارک اور 99.25 پرسنٹائل آیا اور وہ اردو میڈیم سے آرٹس میں پڑھائی کرنے والی طالبہ ہیں۔ انہوں نے یہ رزلٹ لانے کے لیے کافی محنت کی ہے۔ وہیں دوسری طالبہ اجمیری نوشین نے بتایا کہ ان کا پورا نام اجمیری نوشین ناصر حسین ہے۔ ان کا پرسنٹیج 88 فیصد ہے جب کہ 98.71 پرسنٹائل ہیں۔ انہوں نے ایف ڈی اسکول سے گجراتی میڈیم میں بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور ان کا بارہویں کا رزلٹ بہت اچھا آیا جس کے لیے وہ کافی خوش ہے اور آگے چل کر وہ مقابلہ جاتی امتحانات میں پاس ہو کر سرکاری نوکری حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے ابھی سے محنت کرنا شروع کر دی ہے۔

وہیں کامیاب طالبات کے والدین نے بھی خوشی کا اظہار کہا کہ ہماری بچیوں نے کافی محنت کی تھی۔ جس کی وجہ سے یہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ ہم خوش ہیں اور آگے وہ جس فیلڈ میں جانا چاہتی ہیں اس کے لیے ہم تیار ہیں۔ ہم ان کا سپورٹ کریں گے اور انہیں اعلیٰ مقام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ مکتوم پورا ایف ڈی اسکول کی طالبہ اکشاں بانو نے کہا کہ ان کا پورا نام اکشاں بانو محمد سلیم ہے وہ احمد آباد کی جوہا پورا میں موجود ایف ڈی اسکول مکتوم پورا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور آج بارہویں جماعت میں ان کا 92 فیصد رزلٹ آیا ہے اور پرسنٹائل 99.83 ہیں۔ انہوں نے گجراتی میڈیم میں تعلیم حاصل کر A1 گریڈ حاصل کیا ہے۔ اس کے لیے وہ کافی خوش ہے اور آنے والے دنوں میں بھی وہ محنت کرکے اچھی ملازمت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب ایک اور طالبہ نے بتایا کہ ان کا پورا نام منصوری قانتہ محمد الیاس ہے۔ وہ ایف ڈی اسکول مکتوم پورا میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور بارہویں جماعت میں ان کا 94 فیصد رزلٹ آیا ہے اور 99.83 پرسنٹائل آیا ہے۔ وہ گجراتی میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ ان کا بھی A 1 گریڈ آیا ہے۔ تعلیم کے دوران میں انہیں ٹی بی جیسی بیماری ہو گئی تھی۔ جس کے لیے انہیں چھ ماہ تک علاج جاری رکھنا پڑا۔ اس دوران بھی انہوں نے پڑھائی جاری رکھی اور سخت محنت کی جس کے نتیجے میں آج یہ شاندار نتیجہ حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.