ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے وسترا نا می علاقہ میں نیشنل مائنارٹی ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن کی جانب سے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، اس ہنر ہاٹ میں ہاتھ سے بناے گئے مختلف مصنوعات کے 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں، ان اسٹالز میں سے 4 اسٹال جموں کشمیر کے سرینگر کے دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے ہیں، اس اسٹال سے کپڑے و پشمینہ شال خریدنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔ احمدآباد کے وسترا پور میں یکم مارچ سے 15 مارچ تک کے لئے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے مائنارٹی ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن کے سینیر اسسٹنٹ آفیسر یسین چوہان نے کہا کہ اس ہنر ہاٹ میں اقلیتی طبقات کے لوگوں کو اپنے ہنر کو پیش کرنے اورکمانے کا موقع ہے۔
اس ہنر ہاٹ میں احمدآباد کے علاوہ بہار، یوپی، دہلی، راجستھان، جموں کشمیر سرینگر کے دکانداروں نے حصہ لیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ خوبصورت اور انوکھی کاریگری والے اسٹالز سرینگر کے دکانوں کی ہے، جس میں انہوں نے پشمینہ ورک ڈیزائنر شال، کپڑے اور دیگر اشیاء سجئے ہیں، اس تعلق سے دکاندار منیر احمد نے کہا کہ سرینگر کے دکانداروں کی جانب سے یہاں 4 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عمدہ اقسام کے کپڑے موجود ہیں جو عام طورپر احمدآباد میں نہیں دستاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کثیر تعداد میں ہماری دکانوں سے خریداری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 13 سالوں سے احمدآباد میں اس طرح کے ایکزیبیشن میں اسٹال لگاتے ہیں۔
ایک اور دوکاندارشبیر احمد نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی مشہور پشمیہ ورک کی ہوئی شال اور کپڑوں کی اسٹال لگائی ہے جو مہنگی تو ہوتی ہے، لیکن جو پسند کرتا ہے وہ اسے خرید بھی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشمینہ بنانے میں کافی وقت لگتا ہے کیونکہ یہ ہاتھ سے بنایا جاتا ہے، گجرات کے لوگ اسے شوق سے خریدتے ہیں اس بار بھی لوگ ہنر ہاٹ کو دیکھنے آ رہے ہیں اور رمضان کی مناسبت سے شوپنگ بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس