ETV Bharat / state

Haj 2023 گجرات کے عازمین کے مسائل پر گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات چیت - Gujrat News

گجرات کے عازمین مرکزی حج کمیٹی اور ریاستی حج کمیٹی سے نالاں ہیں۔ عازمین کا کہنا ہے کہ ان سے دیگر ریاستوں کے عازمین کے مقابلہ اڑسٹھ ہزار روپے زیادہ وصول کیے جارہے ہیں۔

حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات چیت
حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات چیت
author img

By

Published : May 25, 2023, 1:21 PM IST

حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات چیت

احمدآباد: ریاست گجرات کے عازمین حج نے احمدآباد میں حج ٹریننگ کے دوران گجرات کے عازمین کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے خلاف سیاہ پٹی باندھ کر ریاستی حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید سے خصوصی بات چیت کی۔ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ گجرات کے عازمین حج کی ناراضگی جائز ہے، کیونکہ ان سے 68 ہزار روپیہ رقم زیادہ وصول کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی سے جدہ دور ہونے کے باوجود وہاں کم کرایا ہے لیکن احمد آباد سے جدہ قریب ہے،اس کے باوجود بھی یہاں کرایہ زیادہ وصول کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی سفر حج پر جا رہا ہوں اور آخری فلائٹ سے میں سفر حج کے لیے روانہ ہوگا، میں اپنے تمام عازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سے کرایہ کے رقم میں اضافہ کی بات سامنے آئی ہے اس وقت سے میں اس معاملہ پر حج کمیٹی آف انڈیا اور اسمرتی ایرانی سے بھی اس معاملے پر تحریری درخواست کی ہے لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہونے کی وجہ سے عازمین پریشان ہیں اور ہم ان کی پریشانی دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کرایہ کم ہوجائے، ہماری کوششوں کی وجہ سے گو فرسٹ کا دیوالیہ نکل جانے کے بعد بھی سعودی ایئر لائنز کو احمدآباد ایئرپورٹ سے گجرات کے عازمین کا قافلہ لانے اور لے جانے کے لیے ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ اور اس تعلق سے ایئرپورٹ پر بھی کافی اچھے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تعلق سے ہماری ایئر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ مسلسل میٹنگ بھی چل رہی ہے تاکہ عازمین پریشان نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: First Flight of Gujarat Pilgrims گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی
اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اب گو فرسٹ کi بجائے سعودی ایئرلائنز سے گجرات کے عازمین سفر حج پر جائیں گے گجرات سے 4 جون کو پہلی پرواز احمدآباد ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور اس سال گجرات سے تقریبا دس ہزار عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔ جس کے لئے ہم ہرطرح کے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.