اس تعلق سے گومتی پر علاقے میں موجود پولیس اہلکار کنال برمار نے کہا کہ گومتی پر علاقے کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ہم یہاں دن رات کھڑے ہیں اور سختی سے لوگوں کو لاک ڈوان پر عمل کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ خاص طور سے لوگوں کو باہر نہیں نکلنے دے رہے ہیں اور اگر باہر لوگ نکل رہے ہیں کسی وجہ سے تو انہیں اکیلے نکلنے اور سامان خریدنے دے رہے ہیں، بھیڑ اکٹھا نہیں ہونے دے رہے ہیں اور جو لوگ کسی ضروری کام سے نکل رہے ہیں، ان سے وجہ معلوم کرنے کے بعد آگے جانے دیا جا رہا ہے
اس کے علاوہ اس علاقے میں کورونا مشتبہ مریض کا چیک اپ کرنے کے لئے تھرمل گن کا استعمال کیا جارہا ہے، علاقے کو سینیٹاءزر بھی رکھا گیا ہے اور کارپوریشن کی جانب سے ایک ملازم بھی رکھا گیا ہے جو لوگوں کی چیک اپ کر نے کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دیتا ہے۔
لوک ڈاؤن میں کچھ راحت ملنے سے لوگ باہر نکل رہے ہیں ایسے میں ہم انہیں سمجھا رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے گھر میں رہے اور بہت ضروری کام ہو تب ہی باہر نکلے۔