ETV Bharat / state

Childrens Dr Imran Patel بچوں کے ہردل عزیز ڈاکٹر عمران پٹیل سے خصوصی گفتگو - Imran Patel Pediatric Dr

اکثر ننھے منے بچے ڈاکٹر کا نام سن کر ڈر جاتے ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جانے اور انجیکشن لگانے سے دور بھاگتے ہیں. لیکن احمد آباد کے ڈاکٹر عمران پٹیل نے اپنے منفرد انداز میں بچوں اور ان کے والدین کا دل جیت لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی انجیکشن لگانے والی ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کو اپنا بنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے ماہر اطفال، پیڈیاٹرک ڈاکٹر عمران پٹیل سے خصوصی بات چیت کی۔

Childrens Dr Imran Patel
Childrens Dr Imran Patel
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 4:40 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے ماہر اطفال، پیڈیاٹرک ڈاکٹر عمران پٹیل سے خصوصی بات چیت کی

احمد آباد: بیماروں کے اچھے اور جلد علاج کے لیے یہ کافی اہم ہے کہ ڈاکٹر کا رویہ خوشگوار اور مثبت ہونا چاہیے۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں یہ ایسے ہی بھلے ڈاکٹر ہیں۔ یہ بچوں کے ہردل عزیز پیڈیاٹرک ڈاکٹر عمران پٹیل ہیں۔ دراصل عمران پٹیل احمد آباد میں موجود ایشین چلڈرن ہاسپٹل میں پیڈیاٹرک ڈاکٹر ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ بچے بن کر بچوں کا علاج کرتے ہیں۔ انہیں ہنستے ہنستے اور بچوں کو ہنساتے ہنساتے انجکشن لگانے میں کافی خوشی حاصل ہوتی ہے اور ان کے اسی انداز نے سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز بنا دیے ہیں اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا میں دھوم مچا رہی ہے۔ ایس ایم ایم ڈاکٹر عمران پٹیل نے کہا کہ میں بچوں کی نفسیات کے مطابق علاج کرتا ہوں۔

19168325
19168325

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جب بچہ روتا ہے تو وہ انہیں منظم طریقے سے جانچنے نہیں دیتا ہے۔ تب میں اسے ہنسانے کی کوشش کرتا ہوں اور کھلونے کے ذریعے اپنی بات چیت کے ذریعے یا ان کے ساتھ ڈانس کر کے انہیں پہلے اپنے جیسا فیل کراتا ہوں اور جب وہ اپنا پن محسوس کر لیتے ہیں تب میں ہنستے ہنستے انہیں انجکشن دے دیتا ہوں اور بچے کو پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ اسے انجیکشن لگ چکا ہے۔ میرے اسی انداز کو دیکھ کر بچوں کے والدین بھی خوش ہو جاتے ہیں اور زیادہ بچے میرے پاس آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ میرے پاس ہر طبقے کے ہر مذہب کے بچے علاج کرانے آتے ہیں اور جو غریب ہیں یا کوئی معذور یا یتیم یا جن کے پاس پیسے نہیں ہیں تو میں مفت میں ان کا علاج کرتا ہوں۔ ان سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتا۔ اسی طرح ہم انسانی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

19168325
19168325
واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران پٹیل اصل میں مانگرول، جوناگڑھ سے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی سے مکمل کی۔ پھر وہ گجرات واپس چلے آئے۔ وہ 2013 سے ماہر اطفال کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمران پٹیل احمد آباد کے مشہور وی ایس ہاسپٹل میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور فی الحال وہ وسترال میں موجود ایشین چلڈرن ہاسپٹل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دبئی جا کر وہاں سیٹل ہونے کے بارے میں سوچتا تھا لیکن میرے گرو شیٹی جی نے مشورہ دیا ہے کہ تم جس طریقے کے آدمی ہو، ہندوستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ یہاں اچھا کر سکتے ہو۔ اگر آپ وہاں جا کر دوسروں کا غلام بن کر کام کریں گے تو آپ زیادہ سے زیادہ آپ زیادہ پیسے کمائیں گے لیکن آپ وہ نام اور شہرت نہیں کماسکیں گے جو آپ یہاں کما سکتے ہیں۔
19168325
19168325

انہوں نے آگے کہا کہ یہ باتیں میرے دل میں اتر گئیں اور پھر کچھ سال بعد میں نے اپنا پرائیویٹ ہاسپٹل کھولا۔ شروع سے ہی میں بچوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتا رہا ہوں اور گزشتہ چھ ماہ سے میں نے ویڈیوز بنانا شروع کیا ہوں۔ جسے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ لوگ میرے کام کو سراہ رہے ہیں اور میری قابلیت کو لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ اور اب میرا اہم امتحان شروع ہوا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک پازیٹیو سوچ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس پر میں اور میرا تمام عملہ پرجوش طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یہ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ یہ سب مریضوں کی دعاؤں اور محبت سے ہوتا ہے اور اب میں لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ آخر کار مجھے وہی سب کچھ مل گیا جس کا میں حقدار تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.