ETV Bharat / state

گجرات: سڑک حادثہ میں 6 ہلاک، درجنوں زخمی - six died,23 injured

گجرات کے اراولی ضلع کے مالاپور شہر کے نزدیک واتر ندی پر بنے پل پر ہوئے سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔

گجرات: سڑک حادثہ میں 6 ہلاک، درجنوں زخمی

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 10:33 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:09 PM IST

پولس نے بتایا کہ بیلیو گاؤں سے شادی کی ایک تقریب میں حصہ لینے کے لئے کل رات ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر ایک خاندان کے 30 سے زیادہ لوگ مہیاپور گاؤں جارہے تھے۔

اس دوران رات تقریبا 9 بجے ایک تیز رفتار ڈمپر نے پل پر ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ اس پر سوار پانچ لوگ ندی میں گرگئے جن کی لاشیں آج صبح نکال لی گئیں۔ 24 زخمیوں میں سے ایک خاتون نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ بچاؤ کا کام دیر رات شروع ہوا تھا۔

ٹریکٹر ٹرالی نے پل کے کنارے کو توڑ دیا تھا پر یہ نیچے نہیں گری تھی۔ زخمیوں کو موڈاسا اور ہمت نگر کے مختلف اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.