ETV Bharat / state

Bhagavad Gita in Schools: گجرات کے نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنا غیرمنصفانہ قدم

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 9:48 AM IST

گجرات کے پرائمری اسکولز میں جماعت 6 سے 12 تک کے نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنے کے فیصلے کو اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن گجرات نے غیر منصفانہ قدم قرار دیا۔ SIO on Bhagavad Gita in School Syllabus

گجرات کے نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنا غیر منصفانہ قدم

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) گجرات کے چیئرمین جاوید قریشی نے کہا کہ 'گجرات محکمہ تعلیم کی جانب سے حال ہی میں نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے تحت 6 سے 12 جماعت کے طلبا کے نصاب میں بھگوت گیتا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے آئین سیکولرزم کی بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ گجرات حکومت نے یہ غیر منصفانہ قدم اٹھایا ہے۔' SIO Reaction on includes Bhagavad Gita in School Syllabus

انہوں نے کہا کہ 'بھارت جیسے ملک میں کسی مخصوص مذہب کو فروغ دینا اور اس کے لیے مذہبی کتاب کو نصاب میں شامل کرنا یہ ایک انتہائی غیر منصفانہ قدم ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Govt includes Bhagavad Gita in School Syllabus: گجرات حکومت نے بھگواد گیتا کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا ہے

ہم حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مختلف مذاہب والے ہمارے اس ملک میں نوجوان اور طلباء میں رواداری محبت اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے تمام بڑے مذاہب کی کتابیں مثلاً گیتا، قرآن بائبل، گرو گرنتھ صاحب اور دیگر دینی کتاب کو نصاب میں شامل کیا جائے اور ایک ایسا نصاب تیار کیا جائے جس کے ذریعے ایک مثالی انسان اور ایک مثالی شہری تیار کیا جا سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.