ETV Bharat / state

Makar Sankranti 2023 احمدآباد میں مختلف پیغامات پر مبنی پتنگوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ملک کے متعدد ریاستوں میں برادران وطن کا تہوار مکر سکرانتی منا یا جاتا ہے، رواں برس 14 جنوری کو مذکورہ تہوار متعدد ریاستوں میں منایا جائیگا۔ اس موقع پر خوب پتنگ بازی کی جاتی ہے۔ Sale of different types of kites in Ahmedabad

پتنگ
پتنگ
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 7:46 PM IST

ریاست گجرات میں ہر سال 14 جنوری کو مکر سنکرانتی یعنی اترائین کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منا یاجاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ خوب پتنگ بازی کی جاتی ہے۔ ایسے می‍ں احمدآباد کے پتنگ کاروباری اقبال بلیم نے مختلف تھیم اور پیغامات سے متعلق پتنگیں تیار کی ہیں جیسے خریدنے میں لوگ کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ Sale of different types of kites in Ahmedabad

پتنگ

احمدآباد کے تین دروازہ علاقے میں رہنے والے اقبال بیلم گزشتہ 40 سالوں سے پتنگ کا کاروبار کر رہے ہیں، لیکن کینسر کے دوران جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا تو اس کے بعد سے وہ کینسر سے بیداری، نشہ سے نجات، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ کے علاوہ گزشتہ تین سالوں سے کورونا سے بیداری والی پتنگ بنا رہے ہیں۔

اس تعلق سے اقبال بیلم نے کہا کہ احمدآباد کے سرسپور علاقے میں موجود گپتا رکشا بندھن دوکان پر میں گزشتہ 40 سالوں سے قومی اتحاد کے ساتھ پتنگ کا کاروبار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کینسر، نشہ مکتی، بیٹی بچاو، خود کشی سے پرہیز، کی تھیم پر پتنگ بنانے لگا تھا۔لیکن جب سے کورونا کا قہر برپا ہوا ہے تب سے کورونا سے حفاظت کی تھیم پر پتنگیں بنائی جارہی ہیں۔ ان پتنگوں میں دو گز دوری ماسک ہے ضروری، ہاتھ منہ دھوتے رہیے اور بغیر کام کے گھر سے نہ نکلیے، ایم ڈی ڈرگس کا خطرے سے بیداری سمیت متعدد تھیم پر پتنگ بنا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اقبال بیلم نے اس سال گجرات میں بی جے پی کی جیت اور وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے ماں سے پیار کی تصویروں والی بتنگیں بنائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال اور ان کی آخری رسومات کے بعد سادگی سے وزیراعظم کا اپنے کام میں مصروف ہو جانا۔نیے سال کا جشن، 2023 کی آمد، آزادی کا امرت مہوتسو پر بھی پتنگ بنائی گئی ہے، جسے خریدنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
اقبال بیلم نے مزید کہا کہ حکومت کو چھ ماہ پہلے سے چائنیز مانجھا پر پابندی لگا دینی چاہیے تاکہ کوئی شخص اسے خرید و فروخت نہ کر سکیں اور لوگوں کی جانوں کی حفاظت ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Chinese Manja چائینیز مانجھا کے معاملہ پر ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو پھٹکار لگائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.