ETV Bharat / state

رام مندر کی تعمیر کے لیے اب تک 1115 کروڑ روپئے جمع

سوامی گووند دیو گیری نے کہا کہ ' ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پوری قوم کی طرف سے بڑے پیمانے پر عطیات و فنڈز جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماری عطیہ مہم کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ دیہی اور شہری حلقوں کے 11 کروڑ خاندانوں تک پہنچنا ہے۔ ہم 15 جنوری سے چندہ کی مہم کو بڑے پیمانے پر چلا رہے ہیں اور یہ مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔'

رام مندر کی تعمیر کے لیے اب تک 1115 کروڑ روپئے فنڈز جمع

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 11:06 AM IST

ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گیری نے جمعہ کے روز کہا کہ اترپردیش کے ایودھیا میں تعمیر ہونے والی شاندار رام مندر کی تعمیر اور انتظام و انصرام کی نگرانی کے لئے تشکیل دی جانے والے ٹرسٹ' شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا' کے کھاتے میں 1،511 کروڑ روپئے کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔

یہ باتیں رام مندر ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گیری کے گجرات کے سورت میں کہی ہے جہاں وہ عطیہ مہم کے سلسلے میں گئے ہیں۔

سوامی گووند دیو گیری کا کہنا تھا کہ ' لوگ ٹرسٹ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ 492 برسوں کے بعد لوگوں کو پھر سے دھرم کے لئے کچھ کرنے کا موقع ملا ہے۔ اب تک رام مندر کی تعمیر کے لیے 1،511 روپے ٹرسٹ کے کھاتے میں جمع کردیئے گئے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ شری رام جنم بھومی تییرتھا شیترا ٹرسٹ ایودھیا میں مندر کی تعمیر کے لئے ایک عوامی رابطہ اور شراکت مہم چلا رہا ہے جو 15 جنوری سے شروع ہوا تھا اور 27 فروری تک جاری رہے گا۔

9 نومبر 2019 کو اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ کے پانچ ججوں نے رام لالہ کے حق میں فیصلہ سنایا اور کہا کہ 2.7 ایکڑ پر پھیلی پوری متنازعہ اراضی کو حکومت کی جانب سے قائم کردہ ٹرسٹ کے حوالے کردی جائے گی جو اس جگہ پر رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کرے گی۔

فروری 202 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کے لئے شری رام جنم بھومی تیرت شیترا کے قیام کا اعلان کیا۔ 5 اگست 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجا انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.