عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ریاست گجرات کی تمام 26 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ کی گئی۔
بھروچ پارلیمانی حلقے میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
بھروچ میں جن امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، ان میں منسوکھ وساوا، چھوٹووساوا اور شیر خان پٹھان کا نام خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
پوری ریاست میں ووٹرز نے شدید دھوپ کے دوران حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ کرنے والوں نے تمام عمر کے لوگ تھے، جہاں پہلی دفعہ ووٹنگ کرنے والے نوجواںوں کی بڑی تعداد نظر آئی، وہیں معمر مرد و خواتین بھی پولنگ ووتھ پر نظر آئیں۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے امیدوار شیر خان پٹھان نے اپنا ووٹ ڈالا اور ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جیت ممکن ہے، کیونکہ لوگ بی جے پی سے پریشان ہوگئے ہیں یہاں کے ووٹڑز نے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کی ہے اور اس بار نتائج بالکل الگ آئیں گے اور کانگریس بھروچ سیٹ پر اپنا قبضہ جمائے گی۔