ETV Bharat / state

شکیل احمد گجرات جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب - appointed new president

ملک کی مشہور تنظیم جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک مئی کو پورے بھارت میں 19 امرائے حلقہ کی تقرری عمل میں آئی جس میں گجرات سے شکیل احمد راجپوت کو منتخب کیا گیا۔

شکیل احمد گجرات جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب
author img

By

Published : May 8, 2019, 10:11 PM IST

شکیل احمد راجپوت کو دوبارہ گجرات کا امیر نامزد کیا گیا ہے ان کی بہترین کارگزاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس ذمہ داری کو مجھے مجھے دی گئی ہے۔ اب ہم آنےوالے دنوں میں دعوت کے کام پر زیادہ توجہ دیں گے۔ برادران وطن میں اسلام اور اسلام کے تعلق سے جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کو دور کیا جائے ہم اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں گے۔اور مسلمانوں میں ہرمعاملے میں بیداری لانے کی کوشش کریں گے۔خدمت خلق کے ذریعے سے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

شکیل احمد گجرات جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند میں امیر بنانے کے مرحلے کچھ الگ ہی طریقے کے ہوتے ہیں۔جس میں خاص طور سے کوئی نامزدگی نہیں ہوتی، بلکہ امیر جماعت ارکان جماعت سے رائے لیتے ہیں۔ ان کی رائے مرکزی امیر جماعت تک پہنچتی ہے۔ اورپھر امیر جماعت کا نمائندہ حلقے کی مشاورتی کاونسل سے مشورہ کرتا ہے۔ اس کے بعد ان دونوں آرا کو سامنے رکھ کرمرکز کے ذمہ دراروں کی بحث ہونے کے بعد امیر جماعت ریاست کے امیر کا انتخاب کرتے ہیں۔اس پورے مرحلے میں تقریبا دو ماہ کا وقت لگتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.