ETV Bharat / state

احمدآباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ - کاڑھا بھی لوگوں میں تقسیم

خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر احمد آباد کی معروف تنظیم شاہین فاؤنڈیشن نے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لے کر اپنے خون کا عطیہ کیا۔

عطیہ خون کا عالمی دن: احمدآباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 7:23 PM IST

خون کا عطیہ کرنے سے بہت سارے لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ضرورت مند لوگوں کے لیے خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بلڈ ڈونر ڈے منایا جاتا ہے۔

عطیہ خون کا عالمی دن: احمدآباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے احمد آباد میں شاہین فاؤنڈیشن نے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا اس کے ساتھ ہیں جڑی بوٹی والا کاڑھا بھی لوگوں میں تقسیم کیا۔جو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب سے اہم کاڑھا مانا جاتا ہے۔

اس تعلق سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی کریم لاکھانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سے لوگ خون دینے سے بھی ڈر رہے ہیں لوگ سوچ رہے ہیں کہ خون دینے کے بعد ان کی ایمیونیٹی کم ہو جائے گی اس کی وجہ سے دینا کم ہو گیا ہے لیکن ہم نے لوگوں میں بیداری پیدا کرتے ہوئے آج بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا سماجی دوری اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے قہر کے دوران شاہین فاونڈیشن نے لوگوں کی بیش بہا خدمت کی۔ جس کی وجہ سے جمعیت علمائے ہند گجرات کی جانب سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن اور ان کی ٹیم کو کورونا واریئرس کی سند سرفراز کیا گیا۔

تاہم اس موقع پر خون کا عطیہ کرنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے خون سے کسی انسان کی جان بچتی ہے تو یہ ہمارے لیے ثواب کا کام ہے اور ہمیشہ ہم خون کا عطیہ کرتے رہیں گے۔ تاکہ کسی کی بھی خون کی کمی کے سبب اس کی زندگی بچ جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.