حضرت شاہ عالم سرکار ٹرسٹ کے ٹرسٹی سید عبد مناف باپو میاں بخاری نے پریس کانفرنس کرکے شاہ عالم سرکار کے 562 ویں عرس کی منسوخی کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب بڑی تعداد میں عوام متاثر اور ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے۔ گزشتہ سال کورونا وائرس کے سبب تہواروں کو نہیں منایا گیا۔ اس سال بھی کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے احمدآباد میں موجود حضرت شاہ عالم سرکار کے 562 واں عرس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس سال بےحد سادگی سے عرس کے موقع پر صندل کی رسم شاہ عالم درگاہ کے سجادہ نشین اور ٹرسٹی حضرات کریں گے۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ سال 2021 کے شروعات ہونے کے باوجود کوروناوائرس کا خطرہ کم نہیں ہوا۔ اس مہلک بیماری سے حفاظت رکھنے اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹیوں نے اس سال شاہ عالم سرکار کا 562 واں عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لڈو تقسیم کرنے کی روایت کو بھی اس سال منسوخ کیا گیا ہے لوگ اپنے گھروں میں رہ کر نذر و نیاز عطا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ عرس منانے کے لیے درگاہ میں نہ آئیں اور کورونا سے اپنی حفاظت کریں۔
مزید پڑھیں:
احمدآباد: رنگ برنگی پتنگوں کی روایت اور ان کے بنانے کا عمل
واضح ہے کہ ہر سال گجرات کی عظیم اولیاء ہند اور قومی اتحاد کی علامت حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم کے عرس مبارک کافی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر شاہ عالم درگاہ بڑی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، عقیدت مندوں کا اژدہام امڈ جاتا ہے اور عقیدت مندوں کو منت کے لڈو بھی ہر روز تقسیم کیا جاتا ہے، تاہم بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہ میں لگے میلے کا لطف بھی اٹھانے بھی پہنچتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر شاہ عالم سرکار کا عرس 14 جنوری سے 7 فروری تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔