ETV Bharat / state

کورونا: شاہ عالم درگاہ سے اپیل، کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے - corona virus in gujrat

ریاست گجرات اور خاص طور پر احمد آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کے پیش نظر، احمدآباد کی حضرت شاہ عالم درگاہ سے لوگوں سے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے اور لاک ڈاون پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔

کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے
کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 6:56 PM IST

دراصل گجرات ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو مذہبی مقامات پر نہ جانے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد تمام مذاہب کے رہنماؤں نے مساجد، درگاہ و مذہبی مقامات یا مندروں میں لوگوں کے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

جس کے سبب سوراشٹر میں سومناتھ مندر کو اور دوارکا دھیش کے مندر کو درشن کے لیے بند کردیا گیا ہے اور دوسری جانب مسلم برادری نے تمام لوگوں سے گھر میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے

اس تعلق سے آثار قدیمہ نے بھی گجرات کی تاریِخی مساجد کے دروازے بند کرادیے۔

ایسے میں احمد آباد کی تاریخی شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ بلا وجہ گھر سے باہر گھومنے والے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں اور بیماری سے بچنے کے لیے دعا کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب میں جو کہا ہے اس پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے۔ ان تمام اقدامات کو مل کر قوم کو بچانے کے لیے اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے جانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ احمدآباد کے شاہ عالم درگاہ میں ہر روز عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا تھا لیکن اب کورونا وائرس کے خوف کے سبب درگاہ میں پوری طرح سناٹا پسرا ہوا ہے۔

گجرات اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 38 مثبت کیس ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس سے ایک 67 سالہ شخص کی موت بھی ہوچکی ہے۔

احمدآباد میں 14سورت میں 7 راجکوٹ میں 3 وڈودرا میں 7 گاندھی نگر میں 6، کَچھ میں 1 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

اب تک احمدآباد میں سب سے زیادہ 14 پوزیٹیو کیس سامنے آئے ہیں اور اب باہر نکلنے والوں پر بھی پولیس سختی سے کاروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.