ETV Bharat / state

Shah Alam Baba Sandal حضرت شاہ عالم سرکار کا 564 واں عرس مبارک

حضرت شاہ عالم سرکار 564 کا عرس مبارک بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ایسے میں کورونا کے دو سال کے بعد اس سال شاہ عالم سرکار کے عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی Shah Alam Baba Sandal URS

حضرت شاہ عالم سرکار کا 564 واں عرس مبارک

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:18 PM IST

حضرت شاہ عالم سرکار کا 564 واں عرس مبارک

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار 564 کا عرس مبارک بڑے احترام و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے ایسے میں کورونا کے دو سال کے بعد اس سال شاہ عالم سرکار کے عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس دوران کوروناگائیڈ لائن پر بھی سختی عمل کیا جارہا ہے۔Shah Alam Baba Sandal URS Held In Ahmedabad Gujarat

سیدیعقوب عالم بخاری نے کہا کہ میں سب سے پہلے تمام لوگوں کو حضرت شاہ عالم سرکار کے عرس مبارک کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔آج ہم نے ہمارے جدامجدحضرت شاہ عالم سرکار کی بارگاہ میں چادر پیش کی۔ ہمارے ساتھ میں ہمارے محبین،اراکین اور سرکار کی بارگاہ میں آنے والے زائرین تمام لوگوں نے ہمارے ساتھ مل کر دعائیں کی۔ انہوں نے کہاکہ حضرت شاہ عالم سرکار سرکار کا عرس ہر سال بڑے شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے ۔جمادی الاخر کی سترویں تاریخ کو صندل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس سے پہلے 16 جمادی الاخر کو ہم نے سرکار کی مزار پر چادر چڑھائی اور اس کے ساتھ ہی ملک کے امن و امان کے لئے دعائیں بھی کی گئی.

اس موقع پر حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہاکہ آج شاہ عالم سرکار کا 564 کا عرس مبارک ہے۔ جوش و خروش کے ساتھ عرس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔جمادی الاخر کی 22 تاریخ تک عرس منایا جائے گا۔ 23 تاریخ کو بیویوں کا میلہ منعقد کیا جائے گا۔ اس میں صرف عورت ہی دربار میں زیارت کرنے جاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:URS Of Shah Alam Rahmatullah Alaih احمدآباد میں شاہ عالم رحمت اللہ علیہ کے عرس کا آغاز

احمدآباد کی شاہ عالم درگاہ میں لڈو تقسیم کرنے کی روایت برسوں سے جاری ہے۔ ایسے میں ہر سال صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری، حضرت شاہ عالم درگاہ میں عرس کے موقع پر لڈو تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عالم سرکار کے عرس کے موقع پر ہم لوگ ہر سال سات سو کیلو لڈّو بناتے ہیں ڈاھائی لاکھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے ۔Shah Alam Baba Sandal URS Held In Ahmedabad Gujarat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.