گجرات میں ایک طرف جہاں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب اگست میں ہوئی شدید بارش کے سبب بیشترراستے خراب ہوچکے ہیں۔
اس سے آئے دن لوگ مختلف حادثوں کےشکار ہو رہے ہیں۔
ایسے میں ان گڈھوں سے ٹھیک کرنے کے لیے احمد آباد کانگریس کے ایک کاونسلر شاہنواز شیخ نے ’’ گڈھے سے آزادی‘‘ کے عنوان سے ایک مہیم چلائی ہے۔
![احمدآباد: منہدم راستوں کو ٹھیک کرنے کی مہم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8588319_751_8588319_1598602975174.png)
اس تعلق سے کونسلر شاہ نواز شیخ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2 روز پہلے احمدآباد کے لوگوں کو سے اپیل کی تھی کہ آؤ ہم سب مل کر گڈھوں سے آزاد احمد آباد شہر بنائیں۔
انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقے کے گڈھوں کا فوٹو کھینچ کر ہمارے نمبر پر واٹس اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت گزشتہ دو روز میں ہمارے پاس دو ہزار سے زائد فوٹو دستیاب ہوئے ہیں۔
اس میں احمدآباد شہر کے ہر وارڈ میں بنےگڈھوں کی نمایاں طور پر تصویریں نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار
اس سے عوام کو ہونے والی پریشانیاں صاف دکھائی دے رہی ہیں۔
شاہ نواز شیخ نے مزید کہا کہ اب ہم ان تمام فوٹوز کو احمدآباد میونسپل کمشنر کے پاس ایک فائل بنا کر سپرد کریں گے اور ان سے گزارش کریں گے کہ جلدازجلد احمدآباد شہر کو گڈھوں سے آزادی دلائی جائے اور منہدم راستے تعمیر کر لوگوں کی پریشانیوں کو دور کیا جائے۔