ETV Bharat / state

سورت میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہری گرفتار

گجرات کے سورت شہر کے لنبیات علاقہ میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو بنگلہ دیشی شہریوں کو کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی لے گئی جبکہ 22 سے 25 سال کی عمر کی چار خواتین اور ایک نوجوان سمیت پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر کے سورت پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

سورت میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہری گرفتار
سورت میں چار خواتین سمیت سات بنگلہ دیشی شہری گرفتار
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:47 PM IST

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑنے سورت آئی تھی۔ اس دوران چندرلوک سوسائٹی سے کل ملاکر سات بنگلہ دیش شہریوں کو پکڑا گیا۔

دو بنگلہ دیشی شہریوں کو کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی لے گئی جبکہ 22 سے 25 سال کی عمر کی چار خواتین اور ایک نوجوان سمیت پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر کے سورت پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

انہوں نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر آدھار کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے تھے۔ کچھ لوگ تو غیرملک کا سفر کرکے بھی یہاں واپس آگئے تھے لیکن دو لوگ جب پاسپورٹ بنوانے ممبئی گئے تھے تب ان کے دستاویزات فرضی ہونے سے انہیں پکڑنے ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم یہاں آئی اور دیگر لوگوں کا بھی پردہ فاش ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں تشدد: پانچ مقدمات درج، 16 افراد حراست میں

خیال رہے کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.