ETV Bharat / state

Road Accident in Ahmedabad احمدآباد میں سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک - ہولناک حادثے میں 10 لوگوں کی موت

احمد آباد کے باولا-بگودرا روڈ پر ہوئے دلدوز سڑک حادثے میں دس لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ Road Accident in Ahmedabad

احمدآباد:سڑک حادثے میں دس افراد کی موت
احمدآباد:سڑک حادثے میں دس افراد کی موت
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:01 PM IST

احمد آباد (گجرات):ریاست گجرات کے احمدآباد کے باولہ-بگودرا کے قریب ایک ہولناک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔حادثے کیں دیگر پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی ٹرک نے پیچھے سے دوسرے بڑے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ مزید پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک تیز رفتار منی ٹرک آج دوپہر احمد آباد-بگوڈرا شاہراہ پر مٹھا پور پاٹیا کے قریب ایک ہوٹل کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے اچانک ٹکرا گیا۔ حادثے میں منی ٹرک میں سوار 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں پانچ خواتین، تین بچے اور دو مرد شامل ہیں۔پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:HC on Sabarmati Redevelopment سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

اس سلسلے میں احمد آباد ضلع کے ایس پی امت کمار وساوا نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت میں کہا کہ رات تقریباً 12 بجے جب ایک کسان کا کنبہ چوٹیلا درشن سے واپس آرہا تھا تو ایک منی ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ زخمی 5 لوگوں کو بگودرہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دیگر مسافر محفوظ ہیں۔ فی الحال مزید کارروائی جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.