ETV Bharat / state

گجرات کانگریس اقلیتی سیل کے سیکرٹری بی جے پی میں شامل - Umar Khan join BJP

کانگریس کو الوداع کہنے کے بعد عمر خان نے کہا کہ 'کانگریس کی سیاست صرف اقلیتوں کے ووٹوں پر ٹکی ہوئی ہے۔'

گجرات کانگریس اقلیتی سیل کے سیکرٹری بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 3:55 PM IST

گجرات کانگریس کمیٹی میں گزشتہ 25 سالوں سے خدمات انجام دینے والے گجرات کانگریس اقلیتی سیل کے سیکرٹری عمر خان نے کانگریس سے ناراض ہوکر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

کانگریس کو الوداع کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمر خان نے کہا کہ 'گزشتہ 25 سالوں سے میں کانگریس کمیٹی میں کام کر رہا تھا اور گزشتہ 25 سال سے دریاپور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ کے لیے کام کیا۔ اس کے باوجود کوئی کام نہیں ہو سکا کانگریس کی سیاست صرف اقلیتوں کے ووٹوں پر ٹکی ہوئی ہے۔'

گجرات کانگریس اقلیتی سیل کے سیکرٹری بی جے پی میں شامل

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس میں رہ کر اگر میں کوئی کام کرانے مسلم اراکین اسمبلی یا رہنما کے پاس جاتا تھا تو میرے کوئی کام نہیں ہوتے تھے لیکن مجھے کام کرنا ہے لوگ میرے سامنے بہت سے کام اور مسائل لے کر آتے ہیں مجھے انہیں جواب دینا ہوتا ہے لیکن کانگریس میں یہ مسائل حل نہیں ہو رہے تھے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے بی جے پی پارٹی کا اس لیے دامن تھاما کیونکہ وہ اقتدار میں ہے اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا کوئی بھی مسئلے مسائل ہو تو میں کارپوریشن میں جا سکتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش کے بعد اب دہلی میں بھی نام تبدیل کرنے کی کوشش

عمر خان نے کہا کہ 'میں دریا پور علاقے میں رہتا ہوں اور دریا پور اسمبلی حلقہ 51 سے مسلم رکن اسمبلی ہیں انہیں گزشتہ 25 سالوں سے محنت کرکے جتاتے تھے لیکن اب تک صرف انہیں کا وکاس ہوا ہے اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اس لیے دریاپور کی عوام اب بیدار ہو چکی ہے۔'

واضح رہے کہ عمر خان کانگریس اقلیتی سیل گجرات کے سیکرٹری تھے، اس کے علاوہ وہ احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی ریلیشن آفیسر بھی رہے۔ انہوں نے ان تمام عہدوں سے استعفی دے کر بی جے میں شمولیت اختیار کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.