ETV Bharat / state

ایس ڈی پی آئی کی رکنیت سازی مہم، پوسٹر ریلیز - ایس ڈی پی آئی کی رکنیت سازی مہم

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے زمینی سطح پر کام کرنے کی کے لیے فعال ہونے لگی ہے، جس کے لیے پارٹی کا ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی رکنیت سازی مہم، پوسٹر ریلیز

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 7:39 PM IST

ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) زمینی پیمانے مستحکم ہونے کے لیے رکنیت سازی مہم شروع کرچکی ہے، جس کے لیے ایس ڈی پی آئی نے ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا ہے۔

دراصل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ملک گیر رکنیت سازی مہم چلائی جارہی ہے، جس کے تحت بھارتی ریاست گجرات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 نومبر سے 25 دسمبر تک ممبرشپ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی رکنیت سازی مہم، پوسٹر ریلیز

اس مہم میں عوام کو پارٹی کی پالیسیز، مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کرانے کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی جارہی ہے، اور لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی گجرات کے چوئنٹ انچارج ڈاکٹر نظام الدین خان نے کہا کہ کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے میں تنظیمی طاقت کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ملک میں نا انصافی، جبر، ظلم، استحصال، عدم مساوات، اور خوف و ہراس کی فضا کو ختم کرکے مساوات، آزادی، انصاف، بھائی چارگی پر مبنی بھارت معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کر رہی ہے۔

اسی لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اپنی تنظیمی طاقت کو مستحکم کرنے کے لیے ملک گیر پیمانے پر رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔

وہیں دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی سکریٹری، سیتارام کوہیوال نے کہا کہ آج ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، مسلمانوں، اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ، قبائلیوں، غریب اور کمزور طبقوں کے حقوق کا تحفظ نہیں، ملک کا جمہوری نظام خطرے میں ہے، حق اور انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں مذہب، کے نام پر معاشرے میں نفرت پھیلائی جارہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حزب اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو وہ اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے، ایسے میں ایس ڈی پی آئی واحد راستہ ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی عہدیداروں کی جانب سے ممبرشپ مہم کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا، جس میں 'گورو پورن سیاست' کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی میں شا ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.