ETV Bharat / state

بہار: بال ہردئے یوجنا کے تحت 300 بچوں کی اسکریننگ - بہار کی خبریں

اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پیدائش سے ہی دل میں سوراخ والے بچوں کے لیے بال ہردئے یوجنا لائف لائن ثابت ہورہی ہے۔

بہار: بال ہردئے یوجنا کے تحت 300 بچوں کی اسکریننگ

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 9:58 PM IST

اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پٹنہ میں جمعہ کے روز ریاست کے 20 اضلاع کے تقریبا 300 بچوں کی دل کے سوراخ کے لیے اسکریننگ کی گئی جس میں بیگوسرائے، مدھے پورہ، مدھوبنی، مونگیر، مظفر پور، نالندہ، نوادہ، پٹنہ، پورنیہ، روہتاس، سہرسہ، سمستی پور، سارن، شیخ پورہ، شیوہر، سیتامڑھی، سیوان، سپول، ویشالی اور مغربی چمپارن اضلاع کے بچوں کی چانچ کی گئی۔

اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پیدائش سے ہی دل میں سوراخ والے بچوں کے لیے بال ہردئے یوجنا لائف لائن ثابت ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت صحت کی سہولیات کو ہر سطح پر بڑھانے کے لیے کوشاں ہے،معصوم بچوں کو حکومت یہ سہولت فراہم کر کے اس پیچیدہ صورتحال پر قابو پانے میں مدد کر رہی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات اور بچوں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا اور تمام ضروری معلومات حاصل کیں۔دل میں سوراخ،بچوں میں پیدائشی بیماریوں میں سے ایک سنگین مرض ہے۔ گڈ گورننس کے پروگرام کے تحت، کابینہ نے 5 جنوری 2021 کو نئی اسکیم بال ہردئے یوجنا کو منظوری دی ہے تاکہ سات نشچے -2 کے تحت دل میں سوراخ والے بچوں کا مفت علاج یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2021 سے بہار میں نافذہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بہار میں سرمایہ کاری کی اپیل کی

اس کے لیے 13 فروری 2020 کو حکومت بہار نے پرشانتی میڈیکل سروسز اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیا تھا۔ پرشانتی میڈیکل سروسز اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ایک خیراتی ٹرسٹ ہسپتال ہے جو گجرات کے راجکوٹ اور احمد آباد میں قائم ہے اور اسی کی اسکرینگ کے بعد دل کے مریضوں بچوں کی شناخت کی جاتی ہے اور انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ جبکہ بہار حکومت بچوں کی ابتدائی اسکریننگ سے بچوں کی نقل و حرکت کا خرچ بھی اٹھاتی ہے۔

احمد آباد کے ڈاکٹر منوج بھیمانی نے بھی اس پروگرام کو 'دل، بغیر بل' اسکیم کے طور پر مخاطب کیا۔نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ریاستی مشیر محمد امتیاز الدین نے بتایا کہ جمعہ کو پرشانتی فاؤنڈیشن کے تحت احمدآباد کے ستیہ سائیں ہارٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچوں کی اسکریننگ کی۔ جبکہ ہفتہ کو بچوں کی اسکریننگ اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پٹنہ میں بھی کی جائے گی۔

پرشانتی میڈیکل سروسز اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد بچوں کی اسکریننگ 10 مارچ، 2021 کو اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پٹنہ اور اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پٹنہ میں بال ہردئے یوجنا کے تحت کی جاتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنیل کمار، ڈائریکٹر اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیتا سنگھ، ڈاکٹر انوپ، ڈاکٹر بنود کمار سنگھ، ڈاکٹر این کے اگروال، ڈاکٹر وریندر کمار، پرنسپل سکریٹری، محکمہ صحت۔ او ایس ڈی ستیش کمار اور ستیہ سائیں ہارٹ ہسپتال احمد آباد کے ڈاکٹر منوج بھیمانی اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.