اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مجموعی 33 اضلاع میں سے 188 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے اور کھمبھالیہ اس معاملے میں سرفہرست رہا ہے، جہاں ریلوے اسٹیشن اور بہت سے نشیبی علاقوں میں گھروں تک پانی گھس گیا ہے۔
ضلع بھومی دوارکا کے کلیان پور میں 355 ملی میٹر ،تیرتھ نگری دوارکا 272 ملی میٹر ، متصل پوربندر میں 267 ملی میٹر ، کوتیانا میں 209 ملی میٹر ، وسوادر میں 201 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ 27 تعلقہ میں 100 ملی میٹر سے زائد اور 92 سے 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ احتیاط کے طور پر کھمبالیہ اور کچھ دیگر مقامات پر این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے سوراشٹر اور کچھ دوسرے علاقوں میں کچھ مقامات پر شدید اور موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا ہے۔ دریں اثنا آج صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک 143 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ سب سے زائد 65 ملی میٹر امیریلی ضلع کے ظفر آباد میں درج کی گئی ہے۔ گر گڈھڑا میں 58 ملی میٹر اور جام نگر میں 56 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ریاست میں اب تک مانسون بارش 22 فیصد سے زیادہ درج ہو چکی ہے۔ ایک ہی دن کی بارش کی وجہ سے دیوبومی دوارکا ضلع میں اوسطا 89 فیصد سے زیادہ درج کی جاچکی ہے اور یہ ریاست میں اس معاملے میں سرفہرست ہے۔ پوربندر میں یہ تعداد 71 فیصد سے کچھ زائد رہی۔